Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں اب تک 10افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں ، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

لاہور میں اب تک 10افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں ، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں اب تک 10افراد ڈینگی سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے اور بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ آج لاہور میں 3افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں ، وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کےلیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھارہی ، لوگ ڈینگی سے مریں،کورونا سے مریں یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومتی کی عدم دلچسپی ہے ، حکومت کہہ رہی ہے صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن میڈیا کہہ رہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول سے باہر ہورہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کےلیے بیڈز کم پڑ چکے ہیں ، بزدار حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ مریض اسپتالوں کے بجائے گھروں میں ہی اپنا علاج کروائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں نہ لانے پر آئی ایم ایف کا اظہار تشویش
چینی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت
محسن نقوی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ؛ عوام کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر