Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند، سیکیورٹی سخت

Now Reading:

راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند، سیکیورٹی سخت
اسلام آباد

اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے مارچ کے باعث شہرکی متعدد سڑکیں بند جبکہ سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ داخلی اور خارجہ راستے بند ہیں، مری روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق سکستھ روڈ، چاندنی چوک، لیاقت باغ، مری چوک اور کمیٹی چوک پر مزید کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور کنٹینرز اور رکاوٹوں سے بند ہیں۔

 آئی جے پی روڈ اسٹیڈیم روڈ اور فیض آباد کی طرف نائنتھ ایونیو سگنل پر بند ہے، متبادل طور پر ٹریفک کو نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

مری روڈ، فیض الاسلام اسٹاپ سے راول ڈیم چوک تک دونوں اطراف کے لیے بند ہے، متبادل طور پر، راول ڈیم چوک سے ٹریفک کو سری نگر ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق مزید نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ کے ذریعے راولپنڈی جانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لہتراڑ روڈ اسلام آباد ایکسپریس وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ شہر کی تمام شاہراہیں کھلی ہوئی ہیں۔

واضح رہےکہ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے معاملے پرپنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ بھی سامنے آگیا ہے۔

 پاکستان رینجرزکی پنجاب میں تعیناتی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے رولز آف انگیجمنٹ طے کر لیے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب رینجرزکی پنجاب میں تعیناتی کا مکمل ذمہ دار ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کو پاکستان رینجرز کے ماتحت کر دیا گیا ہے، رینجرز اور پولیس کو شر پسند مظاہرین کے خلاف فائر اور متناسب طاقت کے استعمال کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ رینجرزاورپولیس کو شر پسند عناصر، پُر تشدد ہجوم یا مظاہرین کی جانب سے حملے یا حملے کے خطرے کی صورت میں طاقت اور فائرنگ کے اختیارات ہونگے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے مظاہرین گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ ان کا قافلہ گوجرانوالہ ٹول پلازہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے اپنا سفر آج صبح کامونکی سے شروع کیا ،اسلام آباد کی طرف جانیوالے احتجاجی مارچ کا سفر جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کارکنان نے علی الصبح دھرنے کے مقام سے ناشتے کے بعد تازہ دم ہوکر سفر کا آغاز کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی تھی۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنان کا نہیں دہشتگردوں کا کام ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی رٹ قائم رکھی جائے گی۔

Advertisement

حکومت نے لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہلم پل پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو کسی صورت جہلم سے آگے نہیں آنے دینا چاہیئے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی  سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر  بریفنگ دی گئی ،  کابینہ کو کالعدم تنظیم سے متعلق مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا ، کابینہ کو معاملے سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا۔

کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔

Advertisement

کابینہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہنا ایک علامتی عمل ہے، ملک احمد خان
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر