Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ: اہم فیصلہ آج ہوگا

Now Reading:

چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ: اہم فیصلہ آج ہوگا
عمران خان

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے آج اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم، شہزاد اکبر، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری سمیت وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔ اجلاس کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے سے متعلق سمری اجلاس میں پیش ہوگی، منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔

امکان ہے کہ وزیر قانون قانونی مسودہ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔  حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Advertisement

عید میلاد النبی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری بھی متوقع ہے۔

وزارت داخلہ نے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں 90 روز کمی تجویز کی ہے۔ سزا میں کمی کا اطلاق کرپشن، قتل اور ریپ کے ملزمان پر نہیں ہو گا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آے گا ۔

کابینہ پیپرز میں شامل افراد کے خلاف ممکنہ کارروائی پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement

ادویات کے ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات میں اشتہارات دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ڈرگز ریسرچ کے لیے کمیٹی کی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں  پنڈورا لیکس معاملے پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کو پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں  پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی وزیراعظم کو بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا جائے گا۔ یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سیل کی معاونت کریں گے اور اگر اثاثے ڈکلیئر نہ ہوئے تو ایف بی آر تحقیقات کرے گی۔

سیل مخصوص وقت میں کام کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گا اور سیل کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کارروائی  کے احکامات دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر