Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذبیح اللہ کی افغانستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد

Now Reading:

ذبیح اللہ کی افغانستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد
طالبان

طالبان

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی جیت پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارک ہوں، ہمیں مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

یاد رہے اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حضرت اللّٰہ زازئی اور محمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

Advertisement

زازئی نے 30 گیندوں پر 44 اور شہزاد نے 15 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز نے ٹیم کے اسکور میں 46 رنز کا حصہ ڈالا جبکہ نجیب اللّٰہ زدران نے 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور محمد نبی نے 11 رنز بنائے۔

مذکورہ اننگز میں افغانستان نے مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صفیان شریف 33 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اسپن اٹیک کا جادو چل گیا جس نے اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

مجیب الرحمان نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں تو دوسرے اینڈ پر موجود راشد خان نے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے جارج منسے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اس فتح کے ساتھ ہی دو اہم پوائنٹس اور بھاری رن ریٹ کے ساتھ افغانستان کی ٹیم سپر 12 کے گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان ٹیم نسبتاً کم رن ریٹ کے باعث دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی
ملتان، حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا
حکومت آنی جانی ہے بس ملک ترقی کرے، قمر زمان کائرہ
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر