Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہی ہے، سراج الحق

Now Reading:

غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ میں جل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میںامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مہنگائی کی آگ میں ہم سب جل رہے ہیں، اللہ نے خود حکم دیا ہے ظالموں کو اپنا رہنماء نہ بنانا ورنہ تم تباہ ہو جاؤ گے، آج ملک میں تباہی ظالم حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ ہے، وزیر اعظم بھینس، کتے، انڈے اور مرغیاں بھی کھا گئے، عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں اور وزیر اعظم ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں، عمران خان بتائیں آج ان کو ملنے والے گفٹ بھی آج غائب ہیں، آج صورتحال یہ ہے کہ چینی کا دانہ بھی گن گن کا ڈالنا پڑتا ہے، بتایا جائے کشمیر کا سودا کس نے کیا؟

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو موجودہ حکومت نے مفت پر رہا کر دیا، عمران کے ساتھ ٹیم ہی ناکام اور نالائق ہے، صورتحال یہ ہے کہ 3 سال بعد بھی عمران خان کو یقین نہیں کہ وہ وزیر اعظم ہے، ملک میں آج تیل مافیا، آٹا مافیا، چینی مافیا اور گھی مافیا ہیں، سارے مافیاز آج بنی گالہ اشیاء ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور ہے، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، وزیر اعظم نے ہر وعدے اور اعلان پر یو ٹرن لیا، حکومت نے سوا تین سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، تین وزرائے خزانہ لگائے سب فیل ہوگئے، آج گورنر اسٹیٹ بینک روپے کی قدر میں کمی کو باعث رحمت قرار دے رہا ہے، سودی معیشت سے جان چھڑائے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران مغرب کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، معیشت کی تباہی کے بعد ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہورہے ہیں، ملک میں انارکی کی سی صورتحال ہے، ادارے ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں، تحریک انصاف کی حکومت سابق حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، اس حکومت نے عوام کو رلا دیا ہے، ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری کا عذاب مسلط ہے۔

سراج الحق نے اپیل کی کہ عوام حقیقی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، اس وقت ہمارے ملک میں غربت ناچ رہی ہے، لاکھوں لوگ فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہیں، اس حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا، مہنگائی اس حکومت کی وجہ سے ہے، ہمارا روپیہ کاغذ کا ٹکڑا بن گیا اور گورنر اسٹیٹ بینک مذاق اڑا رہا ہے، پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے بھی ملک کا ستیاناس کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں میں بنیادی فرق نظام کی تبدیلی ہے، اگر قوم کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے تو پھر جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے، مہنگائی اور بے روزگاری جیسی بیماریوں کی وجہ اللہ کے دین سے بغاوت ہے، عوام نے 1970 میں روٹی، کپڑا اور مکان کو ووٹ دیا، نواز شریف کو یہ سمجھ کر ووٹ دیا کہ اس کا کارخانہ چل رہا ہے شاید لوگوں کے بھی کارخانے لگ جائیں، نواز شریف کے کارخانوں میں ہی اضافہ ہوا عوام کو کچھ نہیں ملا، پیپلز پارٹی کے قائد کی بھی اپنی شوگر ملز میں ہی اضافہ ہوا، مُکے لہرانے والا اور بھاری مینڈیٹ والے آج کہاں ہیں؟ امریکہ بڑا ہوتا تو افغانستان کی فقیر قوم کے ہاتھوں شکست نہ ہوتی، سپر پاؤر صرف اللہ کی ذات ہے، ہم ووٹ، نوٹ اور سپورٹ کے ساتھ اچھا مسلمان بننا بھی مانگتے ہیں، ہماری سیاست یہی ہے کہ ووٹ بھی دو اور اپنے اعلیٰ کردار سے جنت میں بھی جاوں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلام کے علاوہ سب کچھ ہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن اس کا نام بدل کر یو ٹرن رکھ دیا گیا، اب کہا جاتا ہے بڑا لیڈر بننے کیلئے یو ٹرن لینا پڑتا ہے، ہالینڈ کا وزیر اعظم سائیکل پر دفتر جاتا ہے، ہمارا روزانہ اللہ کی رضا کیلئے ہیلی کاپٹر پر جاتا ہے، وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں بھی کھا گئے، دودھ بھی پی گئے اور ہڈیاں بھی کھا گئے، ایسے حکمران بھی رہے جو بیوی کی سینڈل رہ گئی تو ملتان سے جہاز بھیجا گیا، غریبوں کیلئے غیر ملکی حکمران نے ہار دیا وہ بھی غائب کر دیا گیا، سرکاری تحائف کا سوال ہوا تو کہا یہ قومی راز ہے، گورنر اسٹیٹ کے بیان سے بڑا مذاق کیا ہو سکتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ ہار گئے، چند گھنٹوں بعد ابی نندن کو مفت میں رہا کر دیا گیا، عمران خان سے گلا نہیں ان کی صلاحیت ہی اتنی ہے، کبھی عمران خان کو بیوی بتاتی ہے کہ آپ وزیر اعظم ہیں، ٹیم نالائق ہونے کی وجہ سے ٹی وی اسکرین سے ان کو ملکی حالات کا پتا چلتا ہے، سیکرٹری کے گھر سے کروڑوں روپے نکلے تو وزیر کا کیا حال ہوگا؟ ہر حکومت کہتی ہے کہ پچھلی حکومت کا گند صاف کر رہے ہیں، ایک دوسرے کا گند صاف کرنے والے اتنا گند ڈال دیتے اسے کون صاف کرے گا؟

  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک پارٹی لیڈر نے بتایا ٹکٹ اسے دیتا ہوں جو 70 کروڑ روپے جمع کرواتا ہے، 70 کروڑ روپے جمع کروانے سے ضرب دے کر پیسے پورے کرتے ہیں، یورپی یونین کے سفیر نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئے، یورپی یونین کے سفیر نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہم سے قرضے لیتی ہے ہمارا کلچر اپناتی ہیں، یورپی یونین نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی سے ہمارا مقابلہ ہے کیونکہ آپکے پاس متبادل نظام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے پاس خلافت کا متبادل نظام ہے جو ہم نہیں چاہتے۔

  انہوں نے کہا کہ آج ساری دنیا نے ہمارا محاصرہ کر کے کلچر، معیشت اور خاندانی نظام پر حملہ کیا ہے، اللہ کے بعد ہمیں صرف مخلص ساتھیوں اور نوجوانوں کا سہارا ہے، ملک ہمارا ہے اور بجلی کی قیمت کا تعین آئی ایم ایف، نصاب کا تعین این جی اوز کرتی ہیں، ووٹ ہمارے ہیں اور وزارت عظمیٰ کا فیصلہ بیرون ملک بیٹھے لوگ کرتے ہیں، ہمیں ٹینک اور توپ کی نہیں رائے عامہ کی ضرورت ہے، آج ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے بچے اور کاروبار باہر ہیں آتے بھی وہیں سے ہیں اور بھاگتے بھی وہیں ہیں، جماعت اسلامی کی پاک دامنی کا اعتراف سب کرتے ہیں، دو مرتبہ خزانہ سمیت کئی محکموں کا وزیر رہا، مجھ سمیت ہمارا کوئی کارکن نیب زدہ نہیں، پانامہ اور پنڈوڑہ لیکس میں جماعت اسلامی کا کوئی کارکن شامل نہیں، پنڈوڑہ لیکس پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ظلم سہنے کے بجائے بغاوت کیلئے تیار ہیں، بجلی کا بل جلانے والوں نے 15 دن میں چار مرتبہ بجلی مہنگی کی، سپریم کورٹ میں انگریز کے بجائے اللہ کا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمان نے شراب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا یہ شرم کی بات ہے، 31 اکتوبر کو ڈی چوک میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر