Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی پر الزام لگانے سے پہلے شاہ محمود قریشی آئینے کے سامنے کھڑے ہوں، فیصل کنڈی

Now Reading:

پیپلز پارٹی پر الزام لگانے سے پہلے شاہ محمود قریشی آئینے کے سامنے کھڑے ہوں، فیصل کنڈی

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر الزام لگانے سے پہلے شاہ محمود قریشی آئینے کے سامنے کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی پر الزام لگانے سے پہلے شاہ محمود قریشی آئینے کے سامنے کھڑے ہوں، نالائق وزیر اعظم اور نااہل وزیر خارجہ ہو تو ملک کا یہ حال ہوتا ہے، پیپلز پارٹی نے شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ واپس لی تھی، شاہ محمود قریشی خارجہ امور کم چاپلوسی زیادہ کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملتان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہ محمود قریشی کی کرپشن سے پریشان ہیں، شاہ محمود قریشی کا خیال ہے وہ عمران خان کی جگہ لیں گے، شاہ محمود قریشی اپنی وزارت کی کارکردگی تو بتائیں۔

   دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا، گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا، پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے، جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے، غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ملک ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کے لیے ضروری ہے سیرت نبی ﷺ سے نوجوانوں کو روشناس کریں، پیارے نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کا رحمتہ العالمین اتھارٹی کا قیام ان کی نبی ﷺ سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر