Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گریٹر اقبال پارک واقعہ؛ عدالت نے ایک اور اہم فیصلہ سنادیا

Now Reading:

گریٹر اقبال پارک واقعہ؛ عدالت نے ایک اور اہم فیصلہ سنادیا

رواں سال 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعےمیں عدالت نے ایک اور اہم فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے بدسلوکے مقدمے میں عدالت نے گرفتار مزید ایک ملزم کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنا دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد درخواستوں پر سماعت کی۔پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے دلائل مکمل کئے اور ملزمان کے خلاف ثبوت عدالت پیش کر دیئے ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے ملزم اسد عظمت کی ضمانت خارج اور آصف عظیم کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کو خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے تھے جہاں منچلوں کا ہجوم خاتون سے بدتمیزی کرتا رہا۔

فوٹیج وائرل ہونے پر پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور ابھی تک تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا  کہ اب میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میرے لیے آواز اٹھائی، میں بیان نہیں کر سکتی ہوں، جس مشکل سے میں آپ سے بات کر رہی ہوں۔

عائشہ کا پروپیگنڈا سے متعلق کہنا تھا کہ تمام خواتین نے میرا ساتھ دیا، پاکستانی بھائیوں نے بھی مجھے سپورٹ کیا کیونکہ میں نے جھوٹ نہیں بولا، سچ کا ساتھ دیا تھا۔

عائشہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا  تھا کہ خدارا غلط فتوے نہ دیجیے، بہت مشکل سے میں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مجھے اور مت اچھالیے۔ میں ایک سچ کی جنگ لڑی رہی ہوں، جس میں مجھے آپ سب کا ساتھ چاہیے۔

عائشہ نے مزید کہا  تھاکہ میں ریاست مدینہ کی بیٹی ہوں، اس قوم کی بچی ہوں۔ میں اپنی ہی قوم کا نام کیوں خراب کرونگی۔آپ سب مرد میرے محافظ ہیں، ان مردوں کے بغیر عورت بھی محفوظ نہیں ہے۔

Advertisement

مینار پاکستان کے واقعے سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے مینار پاکستان جاتی رہی ہوں، کبھی کچھ غلط نہیں ہوا، مگر اس بار یہ واقعہ کیسے ہوا؟ میرے پاس خود اس بات کا جواب نہیں ہے۔ نہ میں نے فحش قسم کے کپڑے پہنے تھے اور نہ ہی ایسی حرکتیں کیں۔

اس موقع پر اپنے دوست ریمبو سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ ریمبو اور میں پچھلے دو سال سے ٹک ٹاک بناتے ہیں، ریمبو ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہے اسی لیے میں اسے معاشی طور پر بھی سپورٹ کرتی ہوں۔ میں ریمبو کے ساتھ مینار پاکستان میں داخل ہوئی تھی، جبکہ ریمبو کی اپنی ٹیم بھی وہاں موجود تھی۔ مجھے ریمبو کی ٹیم کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، میں پہلے کبھی ان سے نہیں ملی مگر وہ ٹیم ممبرز ہیں۔

مستقبل میں ٹک ٹاک کے استعمال سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ کہ ابھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں بہت افسردہ ہو گئی ہوں، میں ٹوٹ چکی ہوں۔ اب مجھ میں ہمت نہیں ہے میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر