Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں ، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

 صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسلوں کے نمائندوں اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی محرومیاں خوشیوں میں بدلنے کے لئے زبردست فلاحی پروگرام شروع کیے ہیں جبکہ نام نہاد ترقی کے دعویداروں نے اپنے دور حکومت میں صرف کرپشن کے پہاڑ کھڑے کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو نظر انداز کیا ، آج عوام انہیں نظر انداز کر رہے ہیں ، قومی وسائل سے اپنی تجوریاں بھرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

 صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ حلقہ 151میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کرائے گئے ہیں ، سکندریہ کالونی میں گرلز ڈگری کالج اور سبزہ زار میں ٹیکنیکل کالج بنے گا جبکہ سمن آباد ہسپتال کے توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اسی طرح سمن آباد کالج میں آئی ٹی بلاک کیلئے 18کرور روپے کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی ترقی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مضبوط ہوتا پاکستان گوارہ نہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت روایتی کاموں سے ہٹ کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے کام کررہی ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ حلقے کے پرائمری اسکولوں کو مڈل اور مڈل اسکولوں کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے گااوراسکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گا ، موڑ سمن آباد انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایک ارب 40کروڑ کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں ، گلبرگ سے موٹر وے تک ساڑھے گیارہ کلومیٹر ایلویٹڈ روڑ بنایا جائے گا اور یہ منصوبہ منظوری کیلئے آئندہ کابینہ اجلاس میں رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ساڑھے چار ارب روپے سے لاہور کے داخلی راستے سگیاں روڑ کی بحالی کامنصوبہ شروع کیا جارہا ہے ، شیراکوٹ اور گلشن راوی کی سڑکوں کو کشادہ کیا جارہا ہے ، ہم نے ایسے علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے جہاں گزشتہ 30 سالوں میں کوئی کام نہیں ہواتھا ، عوام خود ہمارے ترقیاتی کاموں کی گواہی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر