Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں میں چھاپے: درجنوں بغیر ٹکٹ مسافرں کو بھاری جرمانے

Now Reading:

ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں میں چھاپے: درجنوں بغیر ٹکٹ مسافرں کو بھاری جرمانے

ڈی ایس ریلوے لاہور کی ہدایت پر ٹرینوں میں چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں درجنوں بغیر ٹکٹ مسافرں کو بھاری جرمانے دینے پڑے۔

راولپنڈی ریل کاروں سمیت تیز گام ٹرین میں خصوصی چھاپہ مارا گیا، چھاپوں کے دوران 66 بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 90 ہزار 890 روپے وصول کئے گئے، دوران چیکنگ 6 بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف ریلوے ریونیو ریکوری پولیس میمو بھی جاری کی گئیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی خصوصی ہدایت پر کمرشل ٹیم نے لاہور ڈویژن کی حدود میں مختلف ٹرینوں میں اچانک چھاپے مارے۔

کمرشل ٹیم نے لاہور سے بائی روڑ پتوکی ریلوے اسٹیشن پر جا کر کراچی سے لاہور آکر راولپنڈی جانے والی تیز گام ٹرین میں چھاپے کے دوران 24 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 38 ہزار 650 روپے کرایہ جبکہ 32 ہزار 650 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

 لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین میں مریدکے ریلوے اسٹیشن پر بائی روڑ جا کر چھاپے کے نتیجے میں 10 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 3 ہزار 930 روپے کرایہ جبکہ 3 ہزار 960 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ راولپنڈی سے لاہور آنے والی سبک رفتار ٹرین میں چھاپہ مارکر 22 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 6 ہزار 260 روپے کرایہ جبکہ 5 ہزار 440 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران 48 ہزار 840 روپے کرایہ جبکہ 40 ہزار 50 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔

مسافروں کی جانب سے ریلوے کرائے کی ادائیگی سے انکاری پر تیزگام ٹرین میں 10 مسافروں کے خلاف جبکہ راولپنڈی سے لاہور آنے والی سبک رفتار میں 1 بغیر ٹکٹ مسافر کے خلاف ریلوے ریونیو ریکوری میمو بھی جاری کی گئی جن سے بعدازاں ریلوے کرایہ جرمانے کے ساتھ وصول کیا گیا۔

بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کارروائی پر ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کی حوصلہ شکنی کیلئے کریک ڈاوٴن جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس کمرشل اور دیگر معاملات پر ہے اور ہم معاملات کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب، آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا
پنجاب حکومت کا سموگ کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے
تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز
کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد بھی دہشتگردی کا خطرہ کم نہیں ہوا، مسعودخان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر