Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹریفک مینجمنٹ کے اچھے نظام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، میاں نعمان کبیر

Now Reading:

ٹریفک مینجمنٹ کے اچھے نظام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، میاں نعمان کبیر

لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی میں ٹریفک مینجمنٹ کے اچھے نظام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں صدر میاں نعمان کبیر سے چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی کی ملاقات ہوئی جس کے دوران نعمان کبیر کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کے اچھے نظام کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ تجارتی سامان کی نقل و حمل کے وقت کو کم کر کے پیداواری لاگت نیچے لاتا ہے۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق ، سابق صدور میاں شفقت علی اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک پولیس لائزن کے کنوینر خامس سعید بٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی زیروٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے کیونکہ یہ ٹریفک جام اور حادثات کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا لوگوں کو سمجھنا چاہیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ صرف ٹریفک کی روانی کے لیے ضروری ہے بلکہ ان کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ کہ ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، لاہور چیمبر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رابطے کے لیے ایک فوکل پرسن نامزد کرے۔

صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ ٹریفک سسٹم میں رکاوٹ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر اور انڈسٹریل پروڈکشن کم ہوتی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس نے ٹریفک کے مسائل بڑھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے سی ٹی او کو ٹریفک روانی کے لیے محتلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کے وسیع تر مفاد میں لاہور چیمبر محکمہ ٹریفک پولیس سے بھرپور تعاون کرے گا۔

اس موقع پر ایس پی سٹی آصف صدیق، ڈی ایس پیز منیر بٹ، ملک اکرام، ایم کامل، سابق آئی جی غالب علی بندیشہ، سابق ڈی ایس پی عارف محمود بٹ اور لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سلیم اصغر بھٹی بھی موجود تھے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے غالب علی بندیشہ اور عارف محمود بٹ کی بہترین کوششوں کو سراہتے ہوئے شیلڈز دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر