Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی

Now Reading:

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی
IHC

توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا جبکہ مریم نواز اورکپٹن ریٹائرڈ صفدردوپہر12 بجے کے بعد آج عدالت میں پیش ہوں گے۔

مریم نوازکے وکیل نے عدم دستیابی پرآج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ عرفان قادر کی التوا کی درخواست پر مریم نواز کی اپیل سے پہلے سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت نیب کی استدعا پر ملتوی کر دی تھی۔ نیب کی جانب سے عدالت کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ غذشتہ سماعت میں مریم نواز عدالت پیش ہوئیں اور ان کے وکیل عرفان قادرنےعدالت سے کہا کہ مجھ سے منسوب جو دلائل لکھے گئے، اس میں درستی کرلیں جو مریم نواز کی نئی درخواست تھی، انہیں میرے دلائل تصور کیا جائے۔

Advertisement

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو بل آج پیش ہورہے ہیں ان کی کاپیاں آپ تمام ممبران کو بھجوا دی گئی ہیں۔ اگر آرڈرمیں کچھ غلطی ہے تو ہم اس کی تصحیح کردیں گے۔

عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ میں نے کہا تھا کہ میری درخواست کے متن کو بھی میرے دلائل کا حصہ سمجھا جائے۔ میرے دلائل درخواست سے ہٹ کر نہیں تھے۔ میں نے ثبوت کی بات میں کہا تھا کہ کوئی ڈاکومنٹ ایسا نہیں جو ملکیت ثابت کرے۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس میں کہا کہ آرڈر لکھواتے وقت انگریزی کی کچھ الفاظ آگے پیچھے ہوسکتے ہیں۔ غلط انگریزی پرمعذرت خواہ ہیں، ہم جان بوجھ کرکوئی غلطی نہیں کررہے۔ ابھی کیس چل رہا ہےجو چیزیں آپ نکالنا چاہتے ہیں وہ ہم نکال دیں گے۔

نیب پراسیکیوٹرعثمان راشد نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر دلائل دیے اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کا بیان عدالت کو پڑھ کرسنایا۔

گذشتہ سماعت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل پرڈیڑھ گھنٹے کے سوالات کے بعد نیب نے عدالت سے کہا تھا کہ ہم نےعدالت کے پوائنٹس نوٹ کرلیے آئندہ تاریخ پر تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

نیب کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اپیلوں پرسماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر