Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی عدالتی فیصلے سے انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہوا عمل نہیں کروں گا، سعید غنی

Now Reading:

کسی عدالتی فیصلے سے انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہوا عمل نہیں کروں گا، سعید غنی

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی عدالتی فیصلے سے انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہوا عمل نہیں کروں گا۔ 

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مشیر خزانہ نے تسلیم کیا بر وقت کارگوز نہ خریدنے پر گیس بحران ہوا، حکومتی نااہلیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، حکومت نے ہزاروں ارب روپےعوام کی جیب سے نکالے، وفاق ہربحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا دیتا ہے۔ تحقیقات کرنی ہیں تو شوگر کمیشن رپورٹ پر کریں، حکومت نے تاحال شوگرکمیشن رپورٹ پر کارروائی نہیں کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں 70 فیصد گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے، پھر پنجاب میں گندم کی قلت کیسے پیدا ہوگئی؟ جو گندم جانوربھی نہیں کھاتے وہ انسانوں کوکھلائی گئی، جب ملک میں گندم کی پیداوارزیادہ ہوئی تو گندم کہاں غائب ہوئی اور پھر بیرون ملک سے کیوں منگوائی گئی؟، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ میں 16لاکھ ٹن گندم چوری ہو گئی سندھ حکومت نے 12لاکھ ٹن گندم پروکیورمنٹ کی تھی، سمجھ نہیں آرہی 12 لاکھ ٹن میں سے 16 لاکھ ٹن گندم کیسے غائب ہوگئی۔

سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کو وضاحت دینے کا کہا ہے جو غلط ہے ، پولیس افسران کو تبدیل کرنے سے امن و امان کی صورتحال پر اثر پڑ سکتا ہے، افسران کا معاملہ بڑھا تو حکومت کی انتظامی امور متاثر ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم عدالتی کے فیصلوں کو ماننے کے پابند ہیں لیکن عدالتوں سے ایسے فیصلے بھی آئے ہیں جن پر عمل کرنا افسران کے لیے مشکل ہوتا ہے، سندھ حکومت کے لیے جو فیصلے آئے ہیں وہ مناسب نہیں ہیں، اگر کوئی ایسا فیصلہ کیا جائے جس سے انسانی المیہ پیدا ہو جائے تو میں عمل نہیں کروں گا، میں عہدہ چھوڑ کر عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر