Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا تشویش ناک ہے، بلاول

Now Reading:

بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا تشویش ناک ہے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔

 اپنے ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ضلع مستونگ کے رہنما میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پولیٹکل ایکٹوسٹ کا غیرمحفوظ ہونا انتھائی تشویش ناک ہے ۔ میر محمد خان ابابکی اور ان کے ساتھیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میر محمد خان ابابکی کی شہادت پر سردار ثناء اللہ ابابکی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے  پی پی پی بلوچستان کے ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری سردار ثناء اللہ ابابکی سمیت تمام لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قیادت اور جیالے آپ کے ساتھ ہیں۔

Advertisement

اپنے بیان مین پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر محمد خان ابابکی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میر محمد خان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد میں میر محمد خان کے سیکیورٹی گارڈز بھی شامل  ہیں۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی بلوچستان نے حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے قتل کے واقعات کا رونما ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر