Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

Now Reading:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
قومی ٹیم

قومی ٹیم

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شاداب خان کو زبردست کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ اور برنڈن کنگ نے اننگز کا آغاز کیا، ہوپ صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، شاہ مارا بروکس 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان نکولس پورن نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1470795774883676171

رومن پاول 4  اور اوڈیان اسمتھ 12 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، روماریو شیفرٹ نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ برینڈن کنگ نے نصف سنچری اسکور کی اور وہ 67 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حارث رؤف، محمد وسیم اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

 

 

Advertisement

اس سے  قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 7 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے، فخرزمان کی اننگز بھی 10 رنز تک محدود رہی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچریاں اسکور کرنے والے محمد رضوان 38 اور حیدر علی کی اننگز 31 رنز تک محدود رہی۔ محمد نواز بھی ایک رن بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ آصف علی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنانے کے بعد کیچ دے بیٹھے۔

Advertisement

افتخار احمد نے 19 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاداب خان 12 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے جب کہ محمد وسیم جونیئر 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈیان اسمتھ نے 2 جب کہ عقیل حسین، اوشانے تھومس، روماریو شیفرٹ اور ہیڈن والش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دے دی

واضح رہے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی جس میں حیدر علی کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر