Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند پر پُراسرار آوازیں ریکارڈ

Now Reading:

نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند پر پُراسرار آوازیں ریکارڈ

 خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے سیارہ مشتری کے ساتویں اور ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند پر پُراسرار آوازیں ریکارڈ کی ہیں۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیباریٹری کے مطابق رواں سال 7 جون کو 50 سیکنڈ پر مشتمل یہ صوتی ڈیٹا اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب گلیلیو مشن پر موجود خلائی جہاز جونو سیارہ مشتری کے اس سب سے بڑے چاند گانیمید کے قریب پرواز کر رہا تھا۔

جونو مشتری کی کھوج کے لیے ناسا کی جانب سے بھیجا گیا 34 واں مشن ہے۔ شمسی توانائی سے گردش کرنے والا یہ خلائی جہاز اس پر اسرار آواز کو ریکارڈ کرتے وقت گانیمید کی سطح سے 645 میل (1038 کلومیٹر ) دوری پر 41 ہزار 600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہا تھا۔

یہ پُر اسرار آواز بیپس (گاڑی کے ہارن جیسی آواز) اور بلوپس ( کسی برقی آلے سے خارج ہونے والی لو پچ آواز) پر مختلف فریکوئنسی پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ گانیمید ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا اور واحد چاند ہے جس کا اپنا مقناطیسی میدان ہے۔

Advertisement

 خلائی جہاز جونو کے پرنسپل انویسٹیگیٹر اسکاٹ بولٹن کا اس بارے میں کہنا ہےکہ ’ اگر اس آواز کو دھیان سے سنا جائے تو ریکارڈنگ کے وسط میں آپ کو اچانک بلند فریکوئنسی سنائی دے گی جو کہ گانیمید کے مقناطیسی کرہ ( زمین یا کسی فلکی جسم کے گرد ایسی فضا جس میں مقناطیسی میدان ہو اسے مقنا طیسی کرہ کہتے ہیں) میں کسی مختلف ریجن کے داخل ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ صوتی ڈیٹا جونو کے ویو انسٹرومنٹس نے جمع کیا ہے جو مشتری کے بڑے مقناطیسی میدان میں برقی اور مقنا طیسی لہریں پیدا کرتا ہے۔

گانیمید ( نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند) کو کب دریافت کیا گیا۔

گانیمید سیارہ مشتری کا ساتواں چاند ہے جو جسامت کے لحاظ سے ہمارے نظام شمسی کا سب سے بڑا چاند ہے۔ 5 ہزار 262 کلومیٹر قطر کا حامل گانیمید جسا مت میں سیارہ عطارد اور پلوٹو دونوں سے بڑا ہے۔

اسے مشہور ماہر فلکیات  اور طبیعات گیلیلیو نے 11 جنوری 1610  میں دریافت کیا تھا۔ یہ اپنے مدار کے گرد ایک چکر 7 دن میں مکمل کرتا ہے۔

ناسا کے مطابق اس کی سطح پر پائےجانے والے اجزاء میں لوہے کی مقدار بہت زیادہ ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی سطح سے 200 کلومیٹر نیچے برف کے تہوں میں مد فون نمکین پانی کا سمندر بھی ہے۔

Advertisement

گانیمید کی ہوا میں آکسیجن کی معمولی مقدار بھی پائی جاتی ہے جس میں عام آکسیجن (O2) کے علاوہ اوزون(O3) بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر