Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کو سندھ سمیت پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرکے دکھائیں گے، امتیاز شیخ

Now Reading:

وفاقی حکومت کو سندھ سمیت پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرکے دکھائیں گے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ سمیت پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد گیس بحران تاریخی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ موسم گرما ہو یا سرما عوام کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بروقت ایل این جی درآمد کرلی ہوتی تو عوام کو موجودہ حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ ایل این جی بروقت درآمد نہ کرنے کی حکومتی نااہلی تسلیم کرچکے ہیں۔ سندھ سے اب بھی اتنی گیس نکل رہی ہے کہ پورے ملک کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے مقامی گیس کی منصفانہ تقسیم نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے پورے ملک کو گیس بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Advertisement

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور توانائی آج بھی قوم سے غلط بیانی کررہے ہیں، وفاقی وزراء کی جانب سے مقامی گیس کی پیداوار 9 فیصد سالانہ کم ہونے کا تاثر اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی وزراء کو چیلنج ہے گیس کے نئے ذخاہر کی تلاش اور تقسیم سندھ حکومت کے حوالے کی جائے، وفاقی حکومت کو سندھ سمیت پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرکے دکھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر