Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک کے گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ، سراج الحق

Now Reading:

اسٹیٹ بینک کے گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک گونا گوں مشکلات سے دوچار ہے ، بائیس کروڑ عوام مسائل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 74 برسوں میں برسر اقتدار لوگ پاکستان کو قائداعظم کے ویژن اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق پاکستان نہیں بنا سکے ، اسلامی نظام کے لئے ملک بنا تھا اور ملک کے استحکام کے لئے اسلامی نظام کا نفاذ ضروری ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے ووٹ پر 2018 کا الیکشن بڑا ڈاکہ تھا ، 2021 مہنگائی کا سال رہا ، مہنگائی کو برپا کیا گیا ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو ملک کا قرضدار اور غلام بنایا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ نوابشاہ کا مسئلہ حل نہیں کیا ، گوٹھوں اورآبادیوں میں غربت ہی غربت ہے ، معیشت تباہ ہوگئی ، خود حکومت اعتراف کررہی ہے کہ مافیاز نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی وجہ سے قرض لینے کی بات وزیراعظم کی درست نہیں بلکہ حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ ہوا ، اس حکومت نے نیب کو آزاد اور سیاسی مداخلت سے آزاد بنانے کی بات کی عمل نہیں کیا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم ایک پاکستان کے وعدے کرتے تھے ، آج دو پاکستان بن چکے ہیں ، غریب کا الگ اور امیر کا الگ۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام کے احتجاج کے باوجود اسٹیٹ بینک کے گورنر کی ملازمت میں اضافہ کیا ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے ، گورنر نے ہر لمحے روپے کو کمزور اور ڈالر کو مظبوط کیا ہے ان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں کرپشن میں اضافہ ہوا ، نیب کو بااختیار بنانے کا وعدہ تھا لیکن خوف اور ڈر میں ملوث ہونے کی وجہ سے حکومت نے نیب کے پر کاٹ دیے ، پیپلز پارٹی تو نیب کے ویسے ہی خلاف ہے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بنی گالہ کو وزیر اعظم نے عارضی کیمپ بنایا اور عوام پر اسکا خرچہ ایک بوجھ ہے ، کے پی گورنر ہاؤس کے اخراجات میں پانچ کروڑ کا اضافہ کیا گیا ، وہاں تو کھیل تماشے ہوتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی الیکشن کی ناکامی پی ٹی آئی کی شکست کا آغاز ہے ، عمران خان انتخابی کیمپین کی اب نگرانی کریں یا نہیں مگر اب میانوالی سے ایک تحصیل سے بھی نہیں جیت سکتے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے غصے کا اظہار کیا حکومتی پالیسیوں پر بلدیاتی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہوگا ، صحت کارڈ کھیل کر کامیاب ہوںے کا خواب ہے ، اب حکومت کا کوئی کارڈ نہیں چلے گا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے کرچی کے لئے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا ، چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی کراچی پر گیارہ سو ارب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ بجلی کے یونٹ میں پانچ روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے ، کے الیکٹرک کو ختم کیا جائے بجلی کی فراہمی کا ایک مضبوط ادارہ قائم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال نے بظاہر توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات چیونٹی کی رفتار سے بھی سست نکلی
کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا کرغزستان سے شدید احتجاج
انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹادیا گیا
بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیر اعظم کی بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر