Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے ، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے۔

 مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی ایس شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں ، والدین کے دکھ تازہ ہوں گے ، اللہ ایسے سانحے سے قوم کو بچائے۔

انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر اداسی دکھ و تکلیف کا دن ہے ، سقوط ڈھاکہ بھی اسی تاریخ کو ہوا ، تاریخ سے قومیں سیکھتی اور آگے بڑھتی ہیں ، نئے پاکستان میں تاریخ سے کوئی نہیں سیکھ رہا ،  خانیوال الیکشن میں ای سی پی کو شکایت کےلئے فوٹیجز بھیجی ہیں ، جس میں خواتین نے دو ہزار روپے لینے کا اعتراف کیا۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عامر ڈوگر وفاقی وزیر پولنگ کیمپس میں سرکاری لاؤ لشکر کے ساتھ ہے جس کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ، الیکشن کمیشن موجود ہے ، ووٹ کی خریدو فروخت ہو رہی ہے ، جب الیکشن کمیشن پولیس ڈی پی او نے کچھ نہ کیا ، پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج شام کو شیر نہ تیر نہ بلا صرف شیر ہی نظر آئے گا ،  خانیوال لوگوں کے ریاستی دہشت گردی خریدو فروخت کے جھانسے میں نہیں آ رہے ، این اے ایک سو تینتیس میں گیارہ فوٹیجز بھجوائی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا ، حکومت نالائق و ظالم ہے۔

Advertisement

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی نے ایسا لائحہ عمل بنایا کہ سردیوں میں گیس کی شارٹیج کےلئے نئے ٹرمینل اور چودہ کارگو لے کر آئے لیکن حماد اظہر کی نالائقی سے سب برباد ہوگیا ،  چودہ کارگو آ سکتے تھے لیکن پانچ گنا مہنگی ایل این جی خریدی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ادویات پانچ روپے زیادہ ہوئی تو قیامت آئی اس دن جب عمران خان جیسا وزیراعظم بنا ، آپ جیسے لوگوں کو آر ٹی ایس سے جتوایا ، قیامت پچیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو آگئی تھی ، ہر وزارت میں حماد اظہر نالائق ہیں لوگ جھولیاں اٹھاکر گالیاں دے رہے ہیں ،  آپ نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپ کو حرام کھانے کی عادت ہے آپ تو حرام خور ہیں ، شاہد خاقان ، مفتاح اسماعیل دس ڈالر کی خریداری پر جیل میں رہ سکتے ہیں ، عمر ایوب اور حماد اظہر سے بھی سوالات ہوں گے ، عمران خان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ایک طرف مہنگائی  پر بائیس نوٹس لیتے ہیں 23 ویں نوٹس پر کہتے دنیا میں پاکستان سب سے زیادہ سستا ہے۔

  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خطے میں سب سے کم فی کس آمدن پاکستان کی ہے ، افراط زر ڈبل فیگر میں داخل ہو چکی ہے ، پاکستان چوتھا دنیا کا مہنگا ترین ملک ہو چکا ہے ، عمران خان اپنے گارڈز کے علاوہ عوام میں جائیں تو سہی اگر آپ نے باہر آ کر عوام کو فیس کرنا ہے ، بلدیاتی انتخابات میں سینتیس ترامیم کیں ، ہر وزیر اپنی مرضی سے ترمیم شامل کر لیتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات نہیں ، عام انتخابات ہے ، جو مافیا کو پال نہ رہی ہو ، پنجاب انفارمیشن کمیشن کو خط لکھا وزیر اعلیٰ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور ایوان وزیر اعلیٰ کا ریکارڈ نہیں دیا ، سات دن کی مہلت دے رہی ہوں پھر ہائی کورٹ جاؤں گی ، پنجاب انفارمیشن کمیشن سات دن میں وزیر اعلیٰ رسیدیں بھیج دیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کورٹ جانے کی دھمکی دی لیکن آپ نہ گئے ، وہاں بتائیں وسیم اکرم پلس کیا کررہاہے ، جس کے گھر بجلی نہیں تھی آج اس کی کئی گاڑیاں اور کئی گھر موجود ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
بڑھتی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
فلیٹ کسی کا خالی کروانا تھا اور کروا کسی اور کا دیا، کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر