Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات

Now Reading:

پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات
عثمان

وزیر اعلیٰ پنجاب ایک بار پھر بازی لے گئے، ریسکیوسروسز کے شعبہ میں تاریخ ساز اقدام کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کر لیا گیا ۔

کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں ، ریسکیوائیرایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہاکہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ۔انشاء اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا۔ یہ خالص مفاد عامہ کا منصوبہ ہے، اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر