Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقن کپ آف نیشن کی تذلیل کی جا رہی ہے

Now Reading:

افریقن کپ آف نیشن کی تذلیل کی جا رہی ہے

انگلینڈ کے سابق سیاہ فام اسٹرائیکر ایان رائٹ نے کہا ہے کہ افریقن کپ آف نیشن کی منفی میڈیا کوریج کے ذریعے تذلیل کی جا رہی ہے۔

انگلش فٹ بال لیگ میں آرسنل کی نمائندگی کرنے والے اسٹرائیکر نے کہا کہ اس ایونٹ کو حقیر بنانے میں کچھ کھلاڑیوں کا بھی ہاتھ ہے۔

افریقن کپ آف نیشن میں افریقہ کے 24 ممالک کی فٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ ایونٹ 9 جنوری کو کیمرون میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

اس ایونٹ انگلش پریمئیر لیگ اور یورپئین اسٹارز کھلاڑی حصہ لیں گے۔

کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے مینجر پیٹرک نے بھی ایونٹ کے خلاف رجحان کو محسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو مزید عزت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اسٹرائیکر ایان رائٹ نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی لیگ معنی نہیں رکھتی، اس ایونٹ کی کوریج کرنے والے بعض میڈیا گروپس نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔

ایان رائٹ نے کہا کہ افریقی کھلاڑیوں نے عالمی وباء کورونا کے باوجود دنیا کی تمام لیگز میں حصہ لیا ، لیکن کیمرون میں ہونے والا ایونٹ مسلہ بنا دیا ہے۔

ایان رائٹ کے مطابق یورپی ممالک میں کھیلنے والے افریقی کھلاڑیوں سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا وہ اپنے ملک کی نمائندگی کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

سابق انگلش فٹ بالر نے کہا کہ ایجیکس آئیوری کوسٹ کے اسٹرائیکر سیباسٹین ہالر نے کھلاڑیوں کو اس ایونٹ کے بجائے لیگ کھیلنے کی تجویز دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایان رائٹ نے کہا کہ اسٹرائیکر سیباسٹین کی تجویز کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے اور یہ اس ایونٹ کی تذلیل بھی ہے جسے بعض میڈیا گروپس بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ جنوری میں افریقن کپ آف نیشن کے انعقاد سے انگلش پریمئیر لیگ کے بیشتر کھلاڑی اپنے ممالک کی نمائندگی کے لئے کیمرون روانہ ہوں گے۔

افریقی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے انگلش پریمئیر لیگ ماند پڑ جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر