Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالیسی ریٹ میں اضافہ تشویشناک ہے، فوری کمی کی جائے: لاہور چیمبر

Now Reading:

پالیسی ریٹ میں اضافہ تشویشناک ہے، فوری کمی کی جائے: لاہور چیمبر

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے کاروباری لاگت کم کرنے اور صنعتی وسعت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو دھچکا لگے گا۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمٰن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ زیادہ کاروباری لاگت اور کورونا کے بعد صنعت و تجارت کے لیے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں کمی متوقع تھی، لیکن اس کے برعکس قدم اٹھاتے ہوئے پالیسی ریٹ میں مزید ایک فیصد اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اس کی شرح 9.75فیصد ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان ممالک کا مقابلہ کرنے کا تصور بھی کیسے کر سکتے ہیں جہاں پالیسی ریٹ صفر یا ایک فیصد سے کم ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پالیسی ریٹ خطے کے دیگر ممالک سے کافی زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صنعتوں کے لیے فنانس تک رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے پالیسی ریٹ میں کم از کم چار سو بیسز پوائنٹس کی کمی کرے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ؛ ایف بی آر نے بڑا اقدام اٹھالیا
نئے بجٹ میں تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے؟ سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
موبائل فونز، گاڑیوں اور بعض غذائی اشیاء کی درآمد میں اضافہ
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر