Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان 2023 تک ای کامرس کی تجارت کو 9 بلین ڈالر تک بڑھائے گا، عون عباس بپی

Now Reading:

پاکستان 2023 تک ای کامرس کی تجارت کو 9 بلین ڈالر تک بڑھائے گا، عون عباس بپی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پاکستان جون 2023 تک ای کامرس کے تجارتی حجم کو 9 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔

بپی نے بیان میں اعتراف کیا کہ پاکستان کی ای کامرس تجارت میں پہلے سے ہی متضاد اعداد و شمار موجود ہیں، تاہم، 4.5 بلین ڈالر کی موجودہ تجارت کے ساتھ ہم اسے 9 بلین ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔

ایس اے پی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت ای کامرس تاجروں کو ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی، انہوں نے یقین دلایا کہ “میں ای کامرس کے تاجروں کے تمام مسائل بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور دیگر ٹیکس ایجنسیوں کا خیال رکھوں گا۔

بپی نے کہا کہ زیادہ تر مسائل فنانس، ٹیکس، لاجسٹکس ڈیٹا اور ایز آف ڈوئنگ بزنس (ای او بی ڈی) سے متعلق ہیں “ہم پہلے ہی سے واقف ہیں، اور حکومت اس پر پوری توجہ دے گی”۔

ایس اے پی ایم نے کہا کہ حکومت جلد ہی پہلی ای کامرس یونیورسٹی قائم کرے گی جو نہ صرف پاکستان بلکہ ابھرتی ہوئی ای کامرس بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ای کامرس کے تاجروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ای کامرس یونیورسٹی کا قیام نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ ملک کو عالمی سپلائی چین کا حصہ بننے کی راہ ہموار کرے گا جس سے پاکستان کی معاشی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

اسی طرح حکومت ملک میں پہلا ای کامرس ویب پورٹل بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے،جس سے غیر قانونی تجارت کو روکنے میں مدد ملے گی۔
عون عباس بپی نے مزید کہا کہ چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کی مدد سے ایک ای کامرس پورٹل بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
گھر تعمیر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر