Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد

Now Reading:

شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد
شہباز شریف

احتساب عدالت لاہور نے شہبازشریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد کردی۔

ملزم نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے دس جنوری کو نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف رمضان شوگر ملزریفرنس منی لانڈرنگ اور آشیانہ کیس میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب کے دو ریفرنسز میں عدالت سے حمزہ شہباز کی خرابی صحت کے باعث حاضری معافی کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ملزم نے صحتِ جرم سے انکارکردیا۔ عدالت نے دس جنوری کو نیب کےگواہوں کو طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے عدالت میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نےبریت کی درخواست پر دلائل کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقررکردی. شہبازشریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت بھی 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement

میڈیا سے گفتگو

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائدِحزبِاختلاف شہباز شریف کاکہنا ہے کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، وہاں لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ وہاں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے۔ عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جتنی افغان عوام کو مدد کی اب  ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر