Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کے خلائی کچرے اور چینی سیٹلائٹ کےدرمیان تصادم!

Now Reading:

روس کے خلائی کچرے اور چینی سیٹلائٹ کےدرمیان تصادم!
روس کے خلائی کچرے اور چینی سیٹلائٹ کےدرمیان تصادم!

زمین کے مدار میں روس کی جانب سے دانستہ طور  پر تباہ کیے جانے والے انٹیلی جنس سیٹلائٹ کے ملبے سے چینی سیٹلائٹ بال بال بچ گیا۔

چین کے خلائی ادارے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن ( سی این ایس اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریک ہونے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ منگل کو مدار میں سائنسی تحقیق کے لیے موجود سیٹلائٹ سنگ ہوا روسیی سیٹلائٹ کے ملبے سے تباہ ہوتے ہوتے بچا ہے۔

Simulation of the initial dispersion of the fragments resulting from the reported anti-satellite weapon test on Monday, November 15

بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ روس کی جانب سے دانستہ طور پر تباہ کیے گئے ناکارہ سیٹلائٹ کے ٹکڑے چینی سیٹلائیٹ کے 47 فٹ قریب سے گزرے ہیں۔

سی این سی اے کے مطابق اس خلائی ملبے کے دو ٹکرے 11 ہزار 700 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کے ساتھ سنگ ہوا سیٹلائیٹ کے انتہائی نزدیک سے گزرے۔

Advertisement

سی این ایس اے کے خلائی ملبے کی مانیٹرنگ کرنے والے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو جنگ نے مقامی اخبار گلوبل ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ روسی سیٹلائٹ کا ملبہ خطرناک حد تک سنگ ہوا کے نزدیک آگیا تھا اور مستقبل میں ان کے درمیان تصادم کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ تاہم یہ تصادم کب اور کیسے ہوگا اس بابت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

روس نے گزشتہ سال 15 نومبر کو اینٹی سیٹلائٹ میزائل کی جانچ کے لیے مدار میں موجود اپنے 4 ہزار 410 پاؤنڈ وزنی غیر فعال انٹیلی جنس سیٹلائٹ کوسموس 1408 کو خود ہی تباہ کردیا تھا اور اس کا ملبہ جب سے خلا میں گردش کر رہا ہے۔ کوسموس 1408 کو 1982 میں لانچ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خلائی ماہرین خلا میں موجود انسانوں کے پیدا کردہ کچرے کی وجہ سے ممکنہ تصادم سے لاحق خطرات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے متعدد بار خلائی مشنز سر انجام دینے والی حکومتوں نے خلا میں بھیجے جانے والے سیٹلائٹس کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق زمین کے مدار میں اس وقت 30 ہزار سیٹلائٹس اور دیگر خلائی کچرہ موجود ہے۔

Advertisement

خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں خلائی مشن کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ خلا میں کسی تصادم کو روکنے کے لیے مدار میں موجود خلائی کچرے کو صاف کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر