Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے، شہلا رضا

Now Reading:

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے، شہلا رضا
شہلا رضا

رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے۔

 شہلا رضا نے عظیم پورہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم پورہ کے ن لیگ کے لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باشعور اور نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت جو کبھی ملکی خدمات سے گھبرائے نہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام دیا اور بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف علاقوں میں لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی سمیت ہر ضلعے میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ملک سے باہر نہیں بھاگتی، عوام میں رہ کر سیاست کرنا پیپلز پارٹی قیادت کا طرہ امتیاز ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل پر احتجاجی مظاہرے کیے اور گیس بجلی،لوڈشینگ کے خلاف پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا اور اب پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرے دفتر کے باہر ایک جماعت نے دھرنا دیا ہوا ہے، یہ لوگ سندھ کے بلدیاتی نظام کے قانون کے بجائے انکو پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف دھرنا دینا چاہیے تھا۔

شہلا رضا نے کہا کہ مہنگائی بیروزگاری کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں،27 فروری سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کراچی سے شروع ہوگا۔

رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا کا  مزید کہنا تھا کہ فرقے، مسلک اور زبان سے آگے نکل کر سوچنا ہوگا اور ووٹ ڈالنے ہونگے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی
وزیر اعظم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود کسان پریشان
کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
مریم نواز کی پنجاب پولیس کو ڈرون سے لیس کرنے کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف کل اٹھائیں گے
شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر