Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹاگرام ٹک ٹاک فیچر کو اپنے پلیٹ فارم میں شامل کرنے کو تیار

Now Reading:

انسٹاگرام ٹک ٹاک فیچر کو اپنے پلیٹ فارم میں شامل کرنے کو تیار
ٹک ٹاک سے مسابقت؛ فیس بک اور انسٹاگرام کی آمدن میں ریکارڈ کمی

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے منفرد فیچر کو اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے کیا تجربہ کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسٹا گرام اپنی اسٹوریز کو ایپ میں عمودی اسکرولنگ  کے لیے از سر نو ڈیزائن کر رہی ہے۔ اس وقت انسٹا گرام اسٹوریز کو دیکھنے کے لیفٹ سوئپ کرنا پرتا ہے۔ ایک اسٹوری سے دوسری پر  جانے کے لیے بائیں ( الٹی) طرف اور مختلف پوسٹ دیکھنے کے لیے دائیں (سیدھی) طرف ٹیپ کرنا پڑتا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت یہ کمپنی اب ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اسٹوریز میں عمودی اسکرولنگ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ترکی اور برازیل میں انسٹا گرام کے کچھ صارفین کو انسٹا گرام پر اسٹوریز کی عمودی اسکرولنگ کرنے والے فیچر کی اپ ڈ یٹس مل چکی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کی کوشش دکھائی دیتا ہے کیوں کہ اس میں پہلے سےہی عمودی اسکرولنگ کا فیچر موجود ہے۔

Advertisement

 اس فیچر کی بدولت انسٹاگرام میں اسٹیٹک کانٹینٹ کی نسبت اسٹوریز میں ویڈیوز پر زیادہ فوکس ہوجائے گا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی انسٹا گرام نے اسٹوریز میں ویڈیوز کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکند کرنے کی آزمائش کی تھی۔  جس کی مدد سے صارفین ایک منٹ کی ویڈیو کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے بجائے ایک ہی حصے میں اپ لوڈ کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی سی ایل کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر