Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امن دشمن بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا، ترجمان دفترخارجہ

Now Reading:

پاکستان امن دشمن بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا، ترجمان دفترخارجہ
بھارتی وزیراعظم

بھارتی وزیراعظم

عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان امن دشمن بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے مقبوضہ کشمیر اور سارک پر ردعمل کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سارک کے عمل مین رکاوٹیِں پیدا کیا جانا ایک ثابت شدہ حقیقت ہے، بھارت پاکستان میں شیڈیول شدہ 19ویں سارک اجلاس 2016 کو ہونے والے سارک اجلاس کی تاخیر کا ذمہ دار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا ڈھیٹائی پر مبنی رویہ علاقائی تعاون کے فروغ کے ایک کارآمد پلیٹ فورم کو غیر فعال کئے ہوئے ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ امید کرتے ہیں بھارت اپنے خودغرضانہ رویہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے سارک کے عمل کو آگے بڑھانے گا، اسی طرح جنوبی ایشیا کے عوام۔کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپنی متعصبانہ وجوہات کے زیر اثر اور دوطرفہ معاملات کو ایک طرف رکھنے سے متعلق منشور کی شقوں کے خلاف عمل کرتے ہوئے بھارت طے شدہ انیسویں سارک سربراہ اجلاس کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا ذمہ دار تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کوتاہ نظری کے رویے کے نتیجے میں علاقائی تعاون کا قیمتی پلیٹ فارم تیزی سے عضو معطل بنتا جارہا ہے، پاکستان امید کرتا ہے کہ بھارت فروعی مفادات کے اپنے طرز عمل پر نظرثانی کرے گا اور جنوبی ایشیاءکے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے سارک عمل کو آگے بڑھنے دے گا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت حقائق کو دھندلانے، غلط انداز میں پیش اور مسخ کرنے کی جتنی بھی کوشش کرے لیکن غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی چھپائی نہیں جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جملہ تفصیل انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر (او۔ایچ۔سی۔ایچ۔آر) کی 2018 اور 2019 میں جاری کردہ دو رپورٹس سمیت عالمی انسانی حقوق کی مشینری نے دستاویزی شکل میں مرتب کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے متعدد ڈوزئیر پیش کئے ہیں جن میں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی لامتناہی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کے بھارتی جرائم قلم بند کئے گئے ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کا اپنے پالیسی ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا بند کرے، پاکستان پختہ عزم کے ساتھ بھارتی مضحکہ خیز اور گمراہ کن پراپگنڈے اور فتنہ پردازی کی مخالفت اور علاقائی امن وسلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے کے امن دشمن بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

Advertisement

            ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیریوں کی منصفانہ، جائز اور مقامی جدوجہد کو تسلیم اور کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا، اور انہیں اقوام متحدہ کے منشور اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا ناقابل تنسیخ حق دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر