Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای کے نئے قوانین غیر ملکیوں کو راغب کرسکیں گے ؟

Now Reading:

یو اے ای کے نئے قوانین غیر ملکیوں کو راغب کرسکیں گے ؟

کیا یہ ممکن ہے کہ خلیجی ریاست نئے قوانین کی بدولت غیر ملکیوں کو راغب کرنے میں کامیاب ہوجائے گی؟

یو اے ای کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ نئے قوانین کے نفاذ کا بنیادی مقصد سرکاری اور نجی شعبے کے لیے ضوابط کو مساوی بنانا ہے کیونکہ خطہ میں بہترین و متنوع کاروباری ماحول قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ سرمایہ داروں کو ایک پرکشش مارکیٹ دینا ہی ہمارا مقصد ہے۔

یو اے ای انتظامیہ کاروبار اور غیر ملکیوں راغب کرنے کے غرض سے قواعد و ضوابط کو بہتر بنانے میں کوشاں رہتی ہے۔ کرپٹو کمپنیوں کی آمد کا خیر مقدم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نئے متعارف کردہ لیبر قوانین اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔

نئے لیبر قوانین کے متعلق عوام کی اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ملازمین اپنی ملازمت کھونے پر ملک سے بے دخل نہیں ہوں گے۔

Advertisement

اس تناطر میں دیکھا جائے تو پاکستانی مزدوروں کا پاسپورٹ اکثرضبط کرلیا جاتا ہے جو مزدوروں کی تکالیف میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ تاہم نئے قوانین میں ممکنہ طورپر ملازمین کو اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا ہوگا اس کی وجہ قوانین میں ملازمین کے سرکاری دستاویزات کو ضبط کرنے سے روکنا ہے۔

مزید یہ کہ ملازمین کولیبر کیسز دائر کرتے وقت قانونی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 ریاستی ارکان کو مدت ملازمت ختم ہونے کی صورت میں ملک سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ اس کے برعکس  180 دن کا وقت دیا جائے گا تاکہ ملازمین باآسانی نئی ملازمت تلاش کر سکیں۔

نئی قانون سازی رنگ، جنس، مذہب نسل کی امتیازات کو رد کرتی ہے اور مساوات کو فروغ دینے پر مبنی ہے۔

قوانین کے مطابق ریاست کو ملازم کی وفات کی صورت میں بقایا رقم دس دن کے اندر متوفی کے اہلخانہ کو ادا کرنی ہوگی۔ لاش کو واپس بھیجنے کے اخراجات بھی انتظامیہ کو برداشت کرنا ہوں گے۔

عالمی وبا کورونا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ مختلف اقسام کے الاؤونسز دینے کی بھی پابند ہے۔

Advertisement

جزوقتی ماڈل کے تحت ملازمیں بیک وقت دو نوکریاں بھی کرسکتے ہیں۔ ملازمین کو ملازمت کے اوقات کو منتخب کرنے کی اجازت ہوگی۔

سوسائٹی فار ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ گرچہ، یہ ماڈل یو اے ای میں پہلے سے نافذ کیا گیا ہے مگرہمیں یقین نہیں ہے کہ نئے لیبر قانون میں ملازمین یا ان کے کام کرنے کے طریقے پر کوئی منفی اثر پڑے گا۔

حاملہ ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی کی معیاد 45 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے۔ ملازمت کی مدت سے قطع نظر انتظامیہ پہلے 45 دنوں کی مکمل تخواہ زچہ کو ادا کرے گی جب کہ بقیہ 15 دنوں کی آدھی تنخواہ دینے کی بھی پابند ہو گی۔

ایسی صورتحال کہ جس میں ماں یا بچے کے لیے صحت کے مسائل ہوں، زیادہ دن کی چھٹی لی جا سکے گی۔ مردوں کو 5 دن کی پیٹرنٹی چھٹی ملے گی، جو بچے کی پیدائش کے بعد چھ ماہ کے دوران کسی بھی وقت لے سکتے ہیں۔

ملازمین کو شریک حیات کی وفات کی صورت میں 5 جبکہ قریبی رشتے داروں کی وفات کی صورت میں 3 دن کہ رخصت مل سکے گی ۔ سروس کے اختتام پر گریجویٹی کی مد میں ملنے والی رقم میں تقریباً 35 تا 40فیصد اضافہ کا امکان ہے۔

نئے قوانین غیرمعینہ ملازمت کی مدت کے تصور کی بھی نفی کرتا ہے۔ اس کی رو سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ تمام ملازمین کو مقررہ مدت کے معاہدوں پر ملازمت دی جائے اس کا عرصہ 3 سال سے زیادہ نہ ہو۔

Advertisement

 قوانین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مردوں اور عورتوں کو یکساں طور پر ادائیگی کی جانی چاہیے۔

تاہم یہ واضح ہونا باقی ہے کہ ان قوانین کا نفاذ کس طرح ممکن ہوسکے گا۔

موجودہ قانون کی طرح، نئے لیبر قوانین  متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے بشمول فری زون، دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کی تمام کمپنیوں اور ملازمین پر بھی لاگو ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل اور امارات کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن الوار نے کہا کہ یہ نئی قانون سازی کاروبار کے لیے مسابقتی ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات “اگلے 50 سالوں” کی جانب اپنے سفر کا آغاز کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے لیبر قوانین کے ساتھ تمام مسائل حل نہیں ہو سکے ہیں مثلاً متحدہ عرب امارات میں تارکین وطن اراکین اب تک اپنی یونین نہیں بنا سکے۔ شہریت اور مستقل رہائش کے راستے محدود ہیں۔ تاہم، موجودہ قوانین صحیح سمت میں ایک قدم ہیں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر