Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو نوشی کرنے سے آنے والی نسل بھی متاثر ہوتی ہے، تحقیق

Now Reading:

تمباکو نوشی کرنے سے آنے والی نسل بھی متاثر ہوتی ہے، تحقیق

تمباکو نوشی کے مضر اثرات صرف آپ تک ہی محدود نہیں بلکہ آپ کی آنے والی نسل بھی اس سے متاثر ہوگی، تحقیق میں انکشاف۔

رپورٹ کے مطابق برسٹل یونیورسٹی میں حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آپ کے ساتھ ساتھ آپ کی آنے والی نسل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسی خواتین اور لڑکیاں جن کے دادا یا پردادا نے کم عمری میں تمباکو نوشی کا آغاز کیا ہو اس کا اثر ان کی پر پڑتا ہے جس سے ایسی خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی چربی زیادہ ہوسکتی ہے یعنی یہ موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں۔

اس سے قبل ایک تحقیق کے ابتدائی نتائج میں دریافت کیا گیا تھا کہ اگر والد تمباکو نوشی کا آغاز بالغ ہونے سے قبل کر دے تو اس کے بیٹوں میں توقع سے زیادہ جسمانی چربی ہوتی ہے۔

تاہم اب ماہرین کا ماننا ہے کہ دادا یا پردادا کا 13 سال کی عمر سے قبل تمباکو نوشی کرنا خواتین کے جسم میں چربی میں اضافے کی وجہ بنتا ہے، البتہ آنے والی نسلوں کے لڑکوں میں ایسا اثر دریافت نہیں ہوا۔

Advertisement

برسٹل یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے آغاز میں 14 ہزار حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا تھا جو اب دادی یا نانی بھی بن چکی ہیں۔

سگریٹ نوشی پر تحقیقات کا عمل سالوں سے جاری ہے تاہم بیس سال قبل اس حقیق کے دوران سائنسدانوں نے کافی کچھ معلوم کیا جس میں ایک یہ بات بھی شامل ہے کہ کہ حمل کے دوران جو خواتین چربی والی مچھلی کھاتی ہیں چاہے 2 ہفتے میں ایک بارکھائیں، ان کے بچوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔

اس نئی تحقیق میں محققین نے دادا اور پردادا میں تمباکو نوشی کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی مگر دادی یا پردادی وغیرہ میں اس لت کا تجزیہ نہیں کیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ تحقیق سے 2 اہم نتائج سامنے آئے، پہلا یہ کہ بلوغت سے قبل کسی لڑکے کا تمباکو نوشی کو اپنانا آنے والی نسلوں پر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

دوسرا نتیجہ یہ ملا کہ بچوں میں اضافی چربی  اور صحت متاثر ہونے کی وجہ موجودہ غذا اور ورزش کے علاوہ ان کے دادا پردادا کا طرز زندگی بھی ہے جس کا تسلسل برسوں تک برقرار رہتا ہے۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جانوروں پر کئے گئے تجربات میں اس طرح کے اثرات ثابت ہوچکے ہیں تاہم انسانوں میں اس کی موجودگی کے بارے میں شبہات موجود ہیں۔

Advertisement

یہی وجہ ہے کہ اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور یہ سمجھنا ہوگا کہ ایسا آخر کیوں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر