Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت پی ایس ایل ایونٹ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرے گی، راجہ بشارت

Now Reading:

پنجاب حکومت پی ایس ایل ایونٹ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرے گی، راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنجاب حکومت پی ایس ایل ایونٹ کے لیے فُول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی۔

محمد بشارت راجہ کی زیرِ صدارت کی کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈر کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، سی سی پی او لاہور اور اس کے علاوہ رینجرز اور آئی ایس آئی کے نمائندوں نے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر مشاورت کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی، راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنجاب حکومت پی ایس ایل ایونٹ کے لیے فُول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی۔

اجلاس میں مری کی تازہ صورتحال پر بھی وزیر قانون راجہ بشارت نے بریفنگ لی، اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تخفظ کو یقینی بنانے کے لیے نئے تھانوں کی بھی منظوری دی گئی، مری میں نئے تھانوں میں تھانہ پتریاٹہ، اور تھانہ بھگیاری کی منظوری دی گئی جبکہ روالپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی کو تقسیم کر کے تھانہ دھمیال بنانے کی منظوری دی۔

Advertisement

اجلاس میں رحیم یار خان میں پیش آنے واقعے کی اب تک پیش رفت پر بریفنگ لی، اجلاس میں پولیس کی فنانشل اسسٹنٹ کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کابینہ کو ارسال کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ این اے 133 کے ضمنی انتحابات میں انتظامی خرچ کی مد میں 5 ملین کے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر