Advertisement
Advertisement
Advertisement

افریقن کپ آف نیشن، گمبیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

افریقن کپ آف نیشن، گمبیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے چوتھے مرحلے میں گمبیا نے گنیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

گمبیا نے گنیا کو 0-1 سے شکست دی، میچ کا واحد گول گمبیا کے فارورڈ موسی بیرو نے کیا۔

گنیا نے ایک گول کے خسارے کو کم کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، مگر گمبیا کے دفاعی کھلاڑیوں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

فاؤل پلے کے مرتکب گمبیا اور گنیا کے ایک ایک کھلاڑی کو میچ ریفری سے گراؤنڈ سے باہر کر دیا۔

گنیا کی ٹیم نے انجری ٹائم میں ایک خوبصورت موو بنائی لیکن اسے گمبیا کے گول کیپر نے ناکام بنا دیا۔

Advertisement

گمبیا افریقن کپ آف نیشن کے گروپ اسٹیج پر اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی ، اس نے گروپ اسٹیج پر 2004 کی چمپئین تیونس کی مظبوچ ٹیم کو بھی شکست دی تھی۔

گمبین فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 150 نمبر پر ہے ، اور گمبیا کو افریقن کپ آف نیشن ٹورنامنٹ میں سب سے کمزور ٹیم تصور کیا جا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبین فٹ بال ٹیم نے اپنے خوبصورت اور فئیر پلے سے کھیل کے مداحوں میں جگہ بنا لی ہے ، شائقین فٹ بال کی ہمدردی گمبین فٹ بال ٹیم کے ساتھ ہیں۔

گمبیا کا ہفتے کے روز کوارٹر فائنل ہے ، کوارٹر فائنل میں گمبین فٹ بال ٹیم کا ٹکراؤ کیمرون کی مظبوط ٹیم سے ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر