Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز پہلے دن سے کہہ رہی ہیں کہ حکومت دو مہینے کی مہمان ہے، شفقت محمود

Now Reading:

مریم نواز پہلے دن سے کہہ رہی ہیں کہ حکومت دو مہینے کی مہمان ہے، شفقت محمود

شفقت محمود نے کہا ہے کہ مریم نواز پہلے دن سے کہہ رہی ہیں کہ حکومت دو مہینے کی مہمان ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہو گیا ، آپ ان کی تاریخ اور جغرافیہ سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے سربراہ کو ڈیزل کہتے ہیں ، انکو کیوں کہتے ہیں انکی تاریخ ہی ایسی ہے ، جس کی وجہ سے انکا نام یہ پڑا ہے ، زرداری صاحب پوری دنیا میں نامی گرامی ہیں کرپشن میں۔

شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف بھاگ کر لندن بیٹھے ہوئے ہیں ، شہباز شریف کے منشیوں کے اکاؤنٹ سے کھربوں اربوں روپے نکل رہے ہیں ، انہوں نے کیا لیڈر شپ اور کیا بہتری دینی ہیں۔

 وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ساڑھے 3 سال ہوگئے ہیں ہم جب سے آئے ہیں یہ کہ رہے تھے الٹا دیں لیکن ہم اپنی مدت پوری کریں گے ، سینٹ میں بھی ہماری حکمت عملی آپ کو نظر آ رہی ہے کہ بل پاس ہو رہے ہیں ، ہم اپنا ایجنڈا مکمل کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلے دن سے کہہ رہی ہیں کہ حکومت مہینے دو مہینے کی مہمان ہے ، خواہشات اور خواب دیکھنے پر پابندی نہیں 2019 میں بھی وہ کہ رہی تھیں کہ یہ گئے ، خواب بھی دیکھتے رہیں اور خواہشات کا بھی اظہار کرتے رہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بڑی عجیب سی آئی ہے ، ایک ویڈیو آئی جس میں وہ 3 منزلیں چڑھ رہے تھے سیڑھیاں ، سنا ہے وہ بھی فیکڑی خرید رہے ہیں، اسکا وزٹ کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ کوئی بیمار نہیں لگتا ، یہ لندن اور ڈاکٹر امریکہ میں ہے جو رپورٹ لکھ کر دے رہا ہے یہ ساری ڈرامہ بازی ہے ، 123 ارب کا تعلیمی بجٹ دیا ہائر ایجوکیشن کو ، تاریخ میں کبھی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں ایجوکیشن کا بجٹ میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، 19 یونیورسٹیاں نئی کھولی گئی ہیں ، 30برس سے نارووال نے جن پر اعتماد کیا انہوں نے کیا کیا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر