Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت نے کتنا قرض لیا، تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت نے کتنا قرض لیا، تفصیلات سامنے آگئیں
قرضہ

قرضہ

پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال جولائی سے جنوری تک مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق موجودہ حکومت نے جنوری میں 2 ارب 59 کروڑ قرض لیا اور جولائی سے جنوری کے دوران 2 ارب ڈالرز کے بانڈز کا اجرا ہوا۔

دوسری جانب حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 19 کروڑ 61 لاکھ ڈالر قرض لیا اور جولائی سے جنوری تک کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 32 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کے روکے ہوئے قرض کی بحالی کا اعلان

اس کے علاوہ کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 3 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا قرض بھی وصول ہوا جب کہ کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا۔

Advertisement

مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں کی جانب سے 13 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس ملیں۔ جولائی سے جنوری کے دوران چین سے 10 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کا قرض ملا جب کہ جولائی سے جنوری امریکا سے پاکستان کو 4 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا قرضہ موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں؛ گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے قرضہ لینے کی وجہ بتادی

بعد ازاں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا گیا جب کہ اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 1 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا قرض ملا۔

یہ بھی پڑھیں؛ گردشی قرضہ خطرناک حد تک بڑھ گیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کی شرط، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
خوردنی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر