Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے، امتیاز شیخ

Now Reading:

وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے۔

امتیاز شیخ نے ایک بار پھر ایل این جی کارگوز کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران، بجلی بحران، معاشی بحران و دیگر بحران وزیراعظم کے ایم ٹی ایمز کے پیدا کردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم گرمیوں میں بھی گیس بحران کے لیے تیار رہیں، حکومت کی نااہلی اور ناکامیاں ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ کارگوز کی منسوخی سے گرمیوں میں بھی قوم کو گیس بحران برداشت کرنا پڑے گا، ٹینڈر الاٹ ہونے کے بعد کارگوز کی منسوخی کمزور معاہدوں اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری اور فروری کیلئے ایل این جی کی نئی قیمتیں مقرر

Advertisement

وزیر توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر مہنگے معاہدوں کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا، گیس بحران کا براہ راست  تعلق ایل این جی سے ہے، وفاق اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کے بروقت اور مضبوط معاہدے کیے جاتے تو ملک کو اتنے بڑے گیس بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، حکومت اپنی کمزور اور ناقص منصوبہ بندی کی سزا عوام کو دے رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر