Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا

Now Reading:

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا
اسکول

 کورونا کی پانچویں لہر کے دوران راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں بھی عالمی وبا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔

راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں میں مزید 12 کورونا کے مریض سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول تیلی محلہ سے 3 ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بنگال سے 6 اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گلیانہ گوجر خان سے بھی 3  کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے ان تمام متاثرہ اسکولوں کو اگلے سات دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صدیق پبلک اسکول سسکتھ روڈ کو بھی سات دن کے لیے سیل کر دیا۔

Advertisement

کورونا مزید 29 افراد کی جان لے گیا

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316، سندھ میں 5 لاکھ 44 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر