Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

Now Reading:

رینجرز اور اے این ایف کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

رینجرز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اوراینٹی نارکوٹیکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ  گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کی۔

  کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان صدام حسین اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 174کلو سے زائدمنشیات برآمد کر لی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوبمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 رینجرز  نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر