Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

وزیراعظم اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کریملن میں صدر ولادیمیر وی پیوٹن سے سربراہی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع مشاورت کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر تعاون پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ مہینوں کے دوران ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان اور روس کے درمیان فلیگ شپ اقتصادی منصوبے کے طور پر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کی جبکہ وزیراعظم نے روس کے ساتھ طویل المدتی، کثیر جہتی تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر پاکستان اور روس کے درمیان جاری تعاون اور ہم آہنگی پر زور دیا جبکہ وزیراعظم نے انسانی بحران سے نمٹنے اور افغانستان میں ممکنہ اقتصادی بحران کو روکنے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی جبکہ وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر  بھی زور دیا۔

ملاقات کے اعلامیے  میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے نقصان دہ پیش رفت کو بھی اجاگر کیا جبکہ وزیراعظم نے ایسے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا جو علاقائی توازن کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوں

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ ترین صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ سفارت کاری سے فوجی تنازعہ کو ٹالا جاسکتا ہے۔

 وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، ترقی پذیر ممالک ہمیشہ تنازعات کی صورت میں معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

عمران خان نے دنیا میں انتہا پسندی اور اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش کا اظہار کا جبکہ وزیراعظم نے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائے باہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام مذاہب کا احترام معاشروں کے اندر اور ان کے درمیان امن اور ہم آہنگی کے لیے ناگزیر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم، پرامن اور منسلک افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کا مثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا، اعتماد اور ہم آہنگی کا تعلق مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کا باعث بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر