Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی پر خبروں کی تصدیق کر دی

Now Reading:

معروف پاکستانی اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی پر خبروں کی تصدیق کر دی
طلاق

پاکستانی ماڈل و اداکارہ زویا ناصر سوشل میڈیا پر روزمرہ مسائل اور ٹرینڈز پر کھل کر اظہار خیال کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران زویا ناصر نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔

انٹرویو کے دوران زویا ناصر نے پہلی بار اعتراف کیا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی جو 19 سال کی عمر میں طلاق پر ختم ہوئی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

Advertisement

زویا ناصر کے مطابق انہوں نے مذہب اسلام اور والدین کے مطابق اپنی شادی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر جب چیزیں ہاتھ سے نکل گئیں تو انہیں طلاق لینی پڑی۔

ان کے مطابق 19 سال کی عمر میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور شادی کے بعد وہ اسی بات سے ڈرتی تھیں کہ ان کی طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا انہیں ڈر تھا۔

زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں انہیں لگتا تھا کہ شاید انہی کی غلطی ہوگی مگر ایسا نہیں تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

ان کے مطابق طلاق کی تکلیف اپنی جگہ مگر طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے ان کی زندگی مزید مشکل بنائی۔

Advertisement

زویا ناصر کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی نہ کروائی جائے تو اچھا ہے لیکن اگر کسی لڑکی کی شادی ہوجائے اور ان کی ازدواجی زندگی مشکل ہو تو پہلے وہ اپنی شادی کو کامیاب بنانے کےلیے آخری حد تک جائے، اس کے بعد اگر معاملات حل نہ ہوں تو طلاق لے لے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

Advertisement

ان کے مطابق طلاق کے بعد ان کے والدین اور اہل خانہ نے ان کی بھرپور حمایت کی اور طلاق ہوجانے کے بعد وہ 7 سے 8 سال بیرون ملک چلی گئیں۔

زویا ناصر نے تعلقات اور محبت کے حوالے سے بھی باتیں کیں، تاہم انہوں نے اپنے سابق بوائےفرینڈ جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی ختم کرنے کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کی۔

زویا ناصر

زویا ناصر اور کرس بیٹزمین نے مئی 2021 کو منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، دونوں نے ویلنٹائنزڈے کے موقع پر منگنی کی تھی۔

 زویا کس مشہور شخصیت کی بیٹی ہیں؟

اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، نغمہ نگار، فلم کہانی و مکالمہ نویس ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔

Advertisement

نامور ادیب ناصر ادیب کو 412 فلمیں لکھنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں مولا جٹ جیسی کامیاب ترین فلم بھی شامل ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ زویا نا صر کے والد نا صر ادیب نے 30 برس کی عمر میں بڑی اسکرین کے لیے پہلی فلم ’وحشی جٹ‘ لکھی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

Advertisement

ناصر ادیب کو 2019 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے یہ فیصلہ فلمسازوں کو پروڈکشن کی جانب لانے کے لیے کیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ اہم موضوعات پر ان کی تحریر کردہ کہانیوں پر فلمساز و ہدایت کار اپنے طور پر کام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر