Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہش مند ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہش مند ہیں، وزیراعظم
شہباز شریف

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

عرب نیوز پاکستان ایڈیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان یہ خصوصی رشتہ گزشتہ سات دہائیوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری دلی خواہش ہے کہ اس تعلق کو ایک گہری، متنوع اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک اب اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے نئے اور غیر روایتی شعبوں کی تلاش پر کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مستقل مذاکرات اور مسلسل سفارت کاری کی ضرورت ہے اور روس یوکرین جنگ سفارت کاری کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے اور مسئلے کا اقوام متحدہ کے چارٹر کی دفعات کے مطابق حل نا گزیر ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود تھے۔

 یاد رہے کہ منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
آزاد کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے، وزیراعظم
لوڈشیڈنگ کے ایشو پر چیف ایگزیکٹیو سے مل کر بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، گورنر خیبر پختونخواہ
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا
گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے سوا کوئی آپشن نہیں، رانا ثناء اللہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر