Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس، صدارتی فرمان منسوخ، پارلیمان تحلیل کر دی گئی

Now Reading:

تیونس، صدارتی فرمان منسوخ، پارلیمان تحلیل کر دی گئی

تیونس کے قانون سازوں نے پارلیمان کے آن لائن اجلاس میں صدارتی فرمان کو منسوخ کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تاہم، صدر قیس سعید نے اسے بغاوت کی ایک ناکام کوشش قرار دیا اور پارلیمان کو ہی تحلیل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید کا کہنا تھا کہ وہ معطل شدہ پارلیمنٹ کو اب تحلیل کر رہے ہیں۔ 217 رکنی پارلیمان کو صدر نے کافی عرصے سے معطل کر رکھا تھا تاہم، اس کے باوجود پارلیمنٹ کے 124 ارکان نے ایک آن لائن اجلاس کیا اور اسی کے ردِعمل میں صدر نے ایوان کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایوان کے نائب اسپیکر طارق فتیتی نے کہا کہ آن لائن اجلاس میں تقریباً 116 قانون سازوں نے صدر کے ان غیر معمولی اقدامات کے خلاف ووٹ کیا جو سعید قیس جولائی سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً استعمال کرتے رہے ہیں۔

دوسری طرف،  تیونس کے وزیر انصاف نے ملک کے اٹارنی جنرل سے کہا ہے کہ وہ ریاست کی سلامتی کے خلاف سازش کرنے پر اب تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے ارکان کے خلاف عدالتی تحقیقات کا آغاز کریں۔

اس ضمن میں تیونس کے صدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کے بعد ایوان اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے۔ انہوں نے ارکان پارلیمان پر تیونس کے اداروں کے خلاف سازش کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

Advertisement

صدر قیس سعید نے کہا ہمیں ریاست کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہیے۔ ہم زیادتی کرنے والوں کو ریاست کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یاد رہے، سن 2019 کے صدارتی انتخابات میں قیس سعید ایک آزاد امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور النہضہ سمیت کئی جماعتوں نے ان کی حمایت کی تھی۔انھوں  نے اپنی مہم کے دوران بدعنوانی سے نمٹنے اور تیونس کی سیاست کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم، گزشتہ برس انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم ہشیم مشیشی کو اچانک برطرف کر دیا اور مقننہ کو بھی معطل کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ صدارتی فرمان کے ذریعے اپنے اختیارات میں اضافہ کرتے گئے اور یہاں تک کہ انہوں نے عدالت سے متعلق بعض نئے اختیارات بھی خود حاصل کر لیے۔

علاوہ ازیں، کورونا وائرس کی وبا اور معاشی بدحالی کے سبب سن 1956 کے بعد پہلی بار تیونس کو بدترین قسم کی کساد بازاری کا سامنا ہے۔ اس وقت ملک بے روز گاری کی بلند ترین شرح کی مار جھیلنے کے ساتھ ہی قرض میں بری طرح سے ڈوبا ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر