Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ میں گلابی کے بعد سبز گیند کی آزمائش کا اعلان

Now Reading:

کرکٹ میں گلابی کے بعد سبز گیند کی آزمائش کا اعلان

کرکٹ کی جنم بھومی انگلینڈ میں پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ مقابلوں میں سبز رنگ کی گیند استعمال کرنے کے تجربات شروع کئے جائیں گے۔

انگلینڈ کی مشہور کاؤنٹی کرکٹ کلب لیسٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سبز رنگ کی گیند کو آزمائشی طور پر استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ریڈ بال اور سفید لباس سے شروع ہونے والا یہ جنٹلمین کھیل اب جدید کرکٹ کے نام پر تبدیلیوں کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

کیری پیکر ورلڈ سیریز کرکٹ نے پہلی دفعہ روایتی کرکٹ کو جدت سے روشناس کرایا تھا، سفید بال ، رنگین لباس اور برقی قمقموں کی روشنی میں کھیل نے کرکٹ کی ہئیت ہی بدل کر رکھ دی تھی۔

Advertisement

کیری پیکر کی اس ذہنی اختراع نے جہاں کرکٹ کو مارکیٹ ویلیو دی وہیں کھلاڑی اور کرکٹ بورڈز بھی مالی طور پر آسودہ ہوئے۔

پیسے کی چمک دمک نے کرکٹ منتظمین کو مجبور کیا کہ وہ کیری پیکر کی ان تبدیلیوں کو روایتی کرکٹ میں جگہ دیں۔

1992 میں آسٹریلیا میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس میں روایتی کرکٹ سے ہٹ کر کیری پیکر کی تبدیلیوں کو گود لیا گیا۔

یہ رنگین ورلڈ کپ ہر ایک کو بھا گیا، اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز کی آنکھیں بھی کرکٹ کی اس رنگینی کو دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔

کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ میں وائٹ بال کی حکمرانی نے کرکٹ کو نیا جنم دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے بطن سے ون ڈے کرکٹ اور پھر ون ڈے کرکٹ کے بطن سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جنم تک کے سفر میں کرکٹ نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے۔

Advertisement

اسی طرح ریڈ بال سے وائٹ بال اور پھر اس کے بعد پنک بال تک کا سفر بھی انتہائی دلچسپ ہے۔

حال ہی میں لیسٹر شائر کی جانب سے کرکٹ میں سبز رنگ کی گیند کے استعمال کا اعلان کرکٹ کو ایک نئی راہ پر گامزن کرنے جا رہا ہے۔

لیسٹر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے وہ کرکٹ میچز میں گرین بال کا تجربہ کرے گا۔

اس بات سے قطع نظر کہ یہ آزمائشی تجربہ کامیاب ہو گا یا نہیں لیکن بہرحال کرکٹ کو مزید جدت سے ہم آہنگ کرنے کی ایک کوشش ضرور ہے۔

ماہرین کرکٹ نے سبز رنگ کی گیند کے استعمال کو ڈراؤنا خواب قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے سبز رنگ کی گیند کا کرکٹ کے میدانوں میں استعمال بے حد مشکل ہے۔

ماہرین کے مطابق گیند کا رنگ اور میدان کی گھاس کا رنگ سبز ہونے سے کھلاڑیوں کو کافی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

Advertisement

ماہرین نے سبز رنگ کی گیند کے تجربے کو قبل ازوقت ہی ناکام قرار دے دیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ میں سبز رنگ کی گیند کا سفر اپنے آزمائشی سفر سے آگے نکل کر عالمی سطح پر اپنی جگہ بنا سکتا ہے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر