Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کرنسی کو روپیہ کیوں کہا جاتا ہے؟ مختلف ممالک کی کرنسی کے ناموں کے پیچھے چھپے دلچسپ حقائق

Now Reading:

پاکستانی کرنسی کو روپیہ کیوں کہا جاتا ہے؟ مختلف ممالک کی کرنسی کے ناموں کے پیچھے چھپے دلچسپ حقائق

جس ملک کی کرنسی دنیا کے حساب کے تحت مضبوط ہوگی اسی ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور دنیا کی نظر میں اس ملک کی ترقی دنیا کی نظر میں مستحکم قرار پائے گی۔

 دنیا کے اندر مختلف ممالک کی زبان اور ثقافت کی طرح اس کی کرنسی بھی مختلف ناموں سے پکاری جاتی ہے

پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وہ تین ممالک ہیں جن کی کرنسی کو روپیہ کہا جاتا ہے۔

روپیہ سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چاندی کے ہیں، تقسیم ہند سے قبل سکے کے لیے لفظ روپیہ کا استعمال شروع کیا گیا جو کہ قیام پاکستان کے بعد اس کی کرنسی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا،جو کے سننے والے کو اردو زبان کا ہی لفظ لگتا ہے۔

Advertisement

ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے جو امریکہ آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور اور کئی دیگر ملکوں میں استعمال ہوتا ہے۔

ڈالر جرمن زبان کا لفظ کا ہے، ڈالر کا لفظ Joachimsthalسے ماخوذ ہے جو چاندی سے مالا مال ہاوخم وادی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس وادی سے حاصل ہونے والے چاندی سے سکے بنائے جاتے تھے جو کہ jaochimsthaler کہلاتے تھے جو وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے ہوتے تھیلر اور پھر ڈالر میں تبدیل ہو گئے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، قطر، ایران، یمن اور عمان کی کرنسی کو ریال کے نام سے پکارا جاتا ہے اور یہ لاطینی زبان کا لفظ ہے جو کہ ریفالس سے نکلا ہے، ریفالس کے معنی شاہی ہوتے ہیں اس وجہ سے ان علاقوں میں شاہی حکام کی جانب سے جاری ہونے والی کرنسی کو ریفالس کی بگڑی ہوئی شکل ریال کا نام دیا گیا ہے۔

اگر پاؤنڈ کی بات کریں تو یہ برطانیہ کے علاوہ مصر، لبنان، سوڈان اور شام میں بھی بطور کرنسی استعمال کیا جاتا ہے، یہ بھی لاطینی لفظ پاؤنڈس سے نکلا ہے جس کے معنی وزن کے ہیں۔

Advertisement

ماضی میں پاؤنڈ سونے کے مختلف وزن کے سکوں کی صورت میں استعمال کیا جاتا تھا جو وقت کے ساتھ کرنسی نوٹوں میں تبدیل ہو گیا مگر اس کا نام ابھی بھی پاؤنڈ ہے۔

کویت، اردن، الجزائر اور سربیا کی کرنسی کو دینار کہا جاتا ہے، دینار کا لفظ لاطینی زبان کے لفظ دیناریس سے نکلا ہے۔

قدیم روم میں دینار کا استعمال سب سے پہلے نظر آتا ہے یہ چاندی کے بنے ہوئے سکوں کو کہا جاتا تھا جو کہ اب کئی ملکوں کی کرنسی بن چکی ہے۔

چین کی کرنسی یوآن، جاپان کی کرنسی ین اور کوریا کی کرنسی وون کہلائی جاتی ہے جو کہ ان تمام کی زبانوں میں ایک ہی معنی رکھتی ہے جس کا مطلب گول یا گول سکہ ہوتا ہے اور ان تمام ممالک میں ناموں کے ذرا سے فرق سے یہ رائج ہیں۔

Advertisement

کرونا کا نام سامنے آتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ایک بیماری ہے مگر درحقیقت شمالی یورپ کے کئی ممالک جن میں سوئیڈن، ناروف ڈنمارک اور آئس لینڈ شامل ہیں انکی کرنسی کا نام کرونا ہے اور کرونا درحقیقت ایک لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تاج کے ہیں۔

اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہر ملک کی کرنسی کے نام کا انحصار ان کی ثقافت سے بہت قریبی ہوتا ہے اور قومیں اپنی کرنسی کے نام کو صدیوں تبدیل نہیں کرتیں جو ان کی شناخت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر