Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھلاڑی اگلے کرکٹ سیزن میں بے خوف کرکٹ کھیلیں، رمیز راجہ کی خواہش

Now Reading:

کھلاڑی اگلے کرکٹ سیزن میں بے خوف کرکٹ کھیلیں، رمیز راجہ کی خواہش

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آنے والے اہم سیزن میں بے خوف کرکٹ کھیلیں۔

لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مجموعی طور پر ساٹھ کرکٹرز کو دو مختلف گروپوں میں مدعو کیا گیا ہے۔

15 مئی سے شروع ہونے والے کیمپ میں 27 کرکٹرز کا پہلا گروپ شرکت کر رہا ہے جبکہ 33 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ میں شرکت کرے گا۔

رمیز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں منعقد ہونے والے کنڈیشننگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: “آئندہ کرکٹ سیزن بہت اہم ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ یہاں ہر کوئی بے خوف برانڈ کی کرکٹ کھیلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہارت اور نظم و ضبط ہمارا معیار ہے اور کھلاڑی ہمارے رول ماڈل ہیں۔

Advertisement

رمیز راجہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ کھلاڑیوں کو ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیسوں میں اضافہ ملے گا، جس کا اعلان ہونا ہے۔

پی سی بی چئیرمین نے کہا کہ ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں اور پورے ملک میں پچوں کی حالت کو بہتر بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں، ہم نے آسٹریلیا سے ایک کیوریٹر کو بھی مدعو کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر