Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کی طوالت سے دو طرفہ سیریز کا انعقاد خطرے میں، آئی سی سی چئیرمین

Now Reading:

آئی پی ایل کی طوالت سے دو طرفہ سیریز کا انعقاد خطرے میں، آئی سی سی چئیرمین

آئی سی سی کے چئیرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی طوالت کے وجہ سے دو طرفہ سیریز کا انعقاد خطرے میں ہے۔

آئی سی سی چئیرمین ان دنوں بھارت میں ہیں اور وہ بی سی سی آئی کی دعوت پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے بھارت آئے ہیں۔

بحالت مجبوری اور آئی سی سی کا کماؤ پوت ہونے کے ناطے گریگ بارکلے نے آئی پی ایل کو ایک شاندار ٹورنامنٹ کہا، لیکن اپنے دل کی بات بھی کہہ ڈالی۔

چئیرمین گریگ بارکلے نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر آئی پی ایل جیسی کرکٹ لیگ کی تعداد میں اضافہ ہوا تو خدشہ ہے کہ بین الاقوامی دو طرفہ سیریز کا انعقاد کم سے کم ہو جائے گا۔

Advertisement

گریگ بارکلے نے کہا کہ سیریز کے نہ ہونے سے دونوں کرکٹ بورڈز کو بھی مالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آئی سی سی چئیرمین نے کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ میں گزشتہ سال تک 8 ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور کل 60 میچز کا انعقاد ہوتا تھا، لیکن رواں سال 2 نئی ٹیموں کی شرکت کی وجہ سے لیگ میں مزید 14 میچز کا اضافہ ہوا۔

رواں سال انڈین پریمئیر لیگ 10 ٹیموں اور 74 میچز کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی لیگ بن گئی ہے جس کا دورانیہ دو ماہ کا ہے۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ آئی پی ایل اور بین الاقوامی کرکٹ کلینڈر کے مابین توازن بگڑتا جا رہا ہے، لیکن اس قسم کی لیگ مکمل طور پر رکن ممالک کے دائرہ اختیار میں ہوتی ہے۔

Advertisement

بارکلے نے کہا کہ رکن ممالک کی زیادہ آمدنی میں دلچسپی نے بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان دو طرفہ مقابلوں پر کافی اثر ڈالا ہے۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ سال میں صرف 365 دن ہوتے ہیں ایسے میں اگر کھلاڑیوں کو پُرکشش معاوضوں پر اپنی لیگ میں کھلایا جائے گا تو اس کا براہ راست اثر آئی سی سی ایونٹ یا پھر دو طرفہ سیریز پر پڑ سکتا ہے۔

گریگ نے کہا کہ فی الحال آئی سی سی ایونٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن مستقبل میں آئی پی ایل ایونٹ میں مزید اضافے سے آئی سی سی ایونٹ کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

آئی سی سی کے چئیرمین نے کہا کہ ہر سال آئی سی سی کے ایونٹ ہو رہے ہیں اور اس میں کافی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور اس کی مدت زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ تو ایسا ہونے کی صورت میں دو طرفہ سیریز ہی کم کھیلی جائے گی‘۔

آئی سی سی چئیرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ آج نہیں تو کل ہمیں اس کے بارے میں سوچنا ہو گا، رکن ممالک کو بھی اپنی ترجیحات کرکٹ کے لئے قربان کرنا ہوں گی۔

گریگ بارکلے نے کہا کہ 2 سالہ سفری پابندیوں کے بعد میں بھارت آ کر خوش ہوں اور بی سی سی آئی نے کرکٹ کے لئے شاندار کام کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر