Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان کھلاڑی کس پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی کا مرکب بننا چاہتے ہیں؟

Now Reading:

افغان کھلاڑی کس پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی کا مرکب بننا چاہتے ہیں؟

افغانستان کے آل راؤنڈر جنت کریم  بھارتی کپتان روہیت شرما اور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا مرکب بننا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ نوجوان نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے ان دونوں کرکٹرز کو آئیڈیل کر رہے ہیں،مجھے واقعی میں دو کھلاڑی پسند ہیں ایک شعیب اختر اور دوسرا روہت شرما اور میں ان کا مرکب بننا چاہتا ہوں۔

جنت کریم نے اب تک اپنی قومی ٹیم کے لیے 34  ٹی ٹوئنٹی اور واحد ون ڈے  کھیلے ہیں اور وہ افغانستان کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اصغر افغان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اصغر کے سائے میں ہیں، آل راؤنڈر نے اعتراف کیا کہ ایسا ہونا ہی تھا لیکن انہوں نے اپنے بھائی کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جس نے انہیں اور دیگر کئی ساتھیوں کو بین الاقوامی سرکٹ میں ابھرنے میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے اور ایسا ہونا ہی تھا، لیکن ساتھ ہی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اصغر بہت ہنر مند کپتان تھے، دیکھیں کھلاڑی تو آئیں گے لیکن کپتان کی تعریف اس کے وسائل کے استعمال کی صلاحیت سے ہوتی ہےکیونکہ میں جو محسوس کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر صحیح کھلاڑی کو صحیح وقت پر استعمال نہیں کیا گیا تو اس سے ٹیم اور کھلاڑی دونوں متاثر ہوں گے۔

Advertisement

آنے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے، جنت کو لگتا ہے کہ بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جو فائنل اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔

آل راؤنڈر کو یہ بھی لگتا ہے کہ یونس خان اور عمر گل جیسے پاکستان کے سابق عظیم کھلاڑیوں کی موجودگی بہت مددگار ثابت ہوگی کیونکہ وہ ہماری ثقافت کے بارے میں بہت اچھا خیال رکھتے ہیں۔

جنت کریم نے مزید کہا کہ وہ لیجنڈ ہیں اور وہ بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ ہماری ثقافت سے بخوبی واقف ہی، تھورپ ہمارے ہیڈ کوچ ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ کب تک ہمارے ساتھ ہیں لیکن اگر وہ زیادہ دیر تک ہمارے ساتھ رہیں تو ہمیں یقیناً فائدہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر