کرکٹ کی تاریخ میں کئی بار بلے باز بدقسمت رہے جب وہ 99 رنز پر آؤٹ ہوئے اور کچھ بلے باز ایسے ہیں جو 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ سابق پاکستانی بلے باز مقصو احمد 1955 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں ہوئے،ان کے بعد 1992 میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان جوہن رائٹ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
تیسرے نمبر پر سابق بھارتی بلے باز وی وی ایس لکسمن ہیں جو ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2002 میں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
ان بدقسمت بلے بازوں کی فہرست میں چوتھا نمبر سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کا ہے جب وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 99 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News