Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اجلاس، گندم کی امپورٹ بڑھانے پر غور

Now Reading:

قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اجلاس، گندم کی امپورٹ بڑھانے پر غور
گندم

گندم

قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں گندم کی امپورٹ بڑھانے پر غور کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راؤ محمد اجمل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈسکیورٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی جانب سے بریفنگ دی گئی، اس موقع پر صدر زرعی ترقیاتی بینک نے کہا کہ  ہم سے 90 فیصد قرضہ ساڑھے 12 ایکڑ تک زمین والے کسان لیتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی راؤمحمد اجمل خان کا کہنا تھا کہ گندم کے اسٹوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ہم کیا کام کر رہے ہیں، گندم کے گودام ہماری 50 فیصد گندم کو کور کر تے ہیں۔

 سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ اب تک اسٹوریج کا کوئی بڑا ایشو نہیں نظر آیا، 2 کروڑ 40 لاکھ میٹرک گندم کی پیداوار کا تخمینہ ہے جو گزشتہ سال سے 4 ملین ٹن کم تخمینہ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری گندم افغانستان جاتی ہے جبکہ تین ملین ٹن گندم افغانستان سمگل ہوتی ہے۔

سیکرٹری فوڈ نے کہا کہ وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے افغانستان کیساتھ سرکاری سطح پر گندم ایکسپورٹ کی بات کی جانی چاہیے، گزشتہ سیزن میں 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم حکومت پنجاب نے خریدی۔

انہوں نے کہا کہ اسوقت 4 ملین میٹرک کے گندم سٹاک موجود ہیں جبکہ سات سے آٹھ ملین میٹرک ٹن گندم ریلیز کر چکے ہیں۔

 سیکرٹری فوڈ کا مزید کہنا تھا کہ جس رفتار سے ریلیز کر رہے ہیں جنوری میں گندم کے اسٹاک ختم ہوجائیں گے۔

دوسری جانب وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ  5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کے آرڈر ہو چکے ہیں جبکہ ہمیں 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ نے 2 لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ گندم کا پہلا جہاز  5 جولائی کو پاکستان پہنچ چکا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوڈشیڈنگ کےنام پرٹرانسفارمربھی اٹھا لیاجاتا ہے، شرجیل میمن
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری، سالانہ 310 ارب روپے کا نقصان
معروف عالم دین علامہ راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پرواز کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ترجمان ہوابازی
ایس سی او فورم سے اسرائیلی بربریت کی مذمت ہونی چاہیے، اسحاق ڈار
مولانا فضل الرحمان سے اتحاد: چیئرمین تحریک انصاف کا اہم بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر