Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

سندھ میں حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہوسکتا ہے اس واقعہ میں کسی کے مذموم عزائم ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، پیپلزپارٹی نے آگ بجھانے کیلئے کیا کردار ادا کیا؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انسانی اور معاشی قتل قابل برداشت نہیں، ایسے حالات سے کسی کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا، حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، قوم پرستی، لسانیت کسی کو کچھ نہیں دیتی، قانون کے مطابق کارروائی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل چند مشتعل نوجوانوں کے گروہوں نے حیدرآباد اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور پشتون برادری کی چائے کی دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کر وادیئے، کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ مارکیٹ ٹاور اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہوٹل بند کر دیئے گئے۔

لڑائی جھگڑے میں بلال کاکا کو لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مارا گیا، مقتول کو نیو سعید آباد کے گاؤں فقیر محمد کاکا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم شاہ سوار پٹھان کو بھی لڑائی کے دوران چوٹیں آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر