Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز واضع اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، عطا تارڑ کا دعویٰ

Now Reading:

حمزہ شہباز واضع اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، عطا تارڑ کا دعویٰ
عطاتارڑ

کسی بھی چور کی سزا معطل تو ہو جاتی ہے مگر سزا ختم نہیں ہوتی، عطاء تارڑ

صوبائی وزیر پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ رن آف الیکشن 186 ووٹ حاصل نہ کرنے پر کرایا جاتا ہے جبکہ حمزہ شہباز واضع اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر پنجاب عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے ارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا کہا تھا اور انہوں  نے ہدایات پارٹی سربراہ کے طور پر جاری کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ہی ہدایات چوہدری شجاعت نے جاری کیں تو معیار بدل دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ انصاف کے دوہرے معیار پرسوال اٹھا رہے ہیں کیونکہ چوہدری شجاعت حسین کے خط پر اعتراض کیا جاتاہے اور عمران خان کا خط معتبر سمجھا جاتا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترامیم میں درج ہے کہ پارٹی سربراہ ہی ہدایات جاری کرسکتا ہے اور اگر پارٹی ہیڈ کی ہدایات اگر مقدم نہیں ہیں تو کیا ضمنی الیکشن کالعدم قراردیا جائے گا؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں 7 ووٹ مسترد کیے گئے اور کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے بتایا کہ اتنا اہم معاملہ فل کورٹ کےبغیر حل نہیں ہوسکتا  ہے اور آئینی ماہرین کا کہنا ہے فل کورٹ سے معاملے میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان محاذآرائی اور گالم گلوچ کی سیاست کرتاہے جبکہ ہم عوام کی حالت بہتر کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر