Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رین ایمرجنسی نافذ؛ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Now Reading:

رین ایمرجنسی نافذ؛ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
تعلیمی اداروں

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول 26 اور 27 اگست کو بھی بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا اسکول کی بندش کے متعلق اہم فیصلہ

وزیر تعلیم نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے، سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں اور متاثرین کی رلیف کیمپس میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

Advertisement

وزیر تعلیم سردار شاہ نے اعلان کیا کہ جمعہ اور ہفتہ اسکولز بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں ہوگا۔

سندھ بھر کی جامعات میں بھی تدریسی عمل معطل

سندھ بھر کی جامعات میں بھی تدریسی عمل 26 اور 27 اگست کو معطل رہے گا۔

وزیر تعلیمی بورڈ و جامعات اسماعیل راہو نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلابی صورتحال بڑی کشیدہ ہے،حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت کئی جامعات اور بورڈز میں اب بھی بارش کا پانی کھڑا ہے۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مزید دو روز تک سرکاری و نجی جامعات اور بورڈز بند رہیں گے جبکہ کراچی کے علاوہ سندھ کی دیگر ڈویژنوں میں سرکاری و نجی جامعات اور بورڈز بھی آئندہ دو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے، کچھ دیر بعد جامعات کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت امتحانات ملتوی

Advertisement

موسم کی صورت حال اور تیز بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق 24 اگست کو ملتوی ہونے والے امتحانات 29 اگست جبکہ 25 اگست کو ملتوی ہونے والے امتحانات 30 اگست کو ہونگے۔

واضح رہے کہ سندھ کے علاقوں میں مون سون میں بہت زیادہ بارش ہوئیں جس کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

سندھ حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب پھر مون سون کا ایک اور سپل جاری ہے جس کے باعث لوگ پھر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

حکومت سندھ کو مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر